بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کےلئے جدوجہد قابل تعریف ہے، سعدیہ دانش

گلگت( پ، ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ‏پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان بیگم کلثوم نواز کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمایے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمایں۔ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلزپارٹی شریف خاندان اور ان کے کارکنان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کے لئے جد و جہد قابل تعریف ہے انہوں نے مشرف کے دور آمریت میں جمہوریت کی بحالی کے لئے جد و جہد قابل تحسین ہے پاکستان کی سیاست میں خواتین سیاستدانوں کا کردار بڑا اہم رہا ہے تحریک پاکستان میں فاطمہ جناح کی جد و جہد ضیاء کے مارشل لاء دور میں نصرت بھٹو کی ایم آر ڈی کی تحریک اور شہید بی بی کی ضیاء اور مشرف کی آمریت کے خلاف اور ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے لئے جد و جہد ملک کی خواتین کے لئے قابل تقلیدہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خواتین ہر موڑ پر مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہیں آئندہ بھی خواتین اپنے اور عوام کے حقوق کے لئے اسی طرح اپنی جد و جہد جاری رکھیں گی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments