پھنڈر میںآلات جراحی کا فقدان، میڈیکو لیگل کیسز نمٹانے میں پریشانی کا سامنا
گوپس (رپورٹ معراج علی عباسی ) سب ڈویژن گوپس کے بالائی تحصیل پھنڈر میں موجود صحت کے مراکز میں جراحی کے آلات کی عدم دستیابی کے باعث پولیس کو مطلوب میڈیکو لیگل کیس میں پوسٹمارٹم رپورٹ تیار کرنے میں ہسپتال کے عملے کو شدیدمشکلات درپیش ہے ۔علاقے میں رونماہونے والے مختلف حادثات اور خاص کر خودکشی کے واقعات میں پوسٹمام کرنے کے لیے ہسپتال کے عملے کوہمیشہ پریشانی کا سامناکرپڑتا ہے ۔ تحصیل پھنڈر کے بالائی گاوں ہندرپ ،گلوغمولی اور پھنڈر میں موجود صحت کے مراکز میں طبعی آلات دستیاب نہ ہونے کے باعث گزشتہ رور ہندرپ کے مقام پر رنماہونے والے خودکشی کے کیس کو پوسٹمام کرنے کے لیے ہسپتال عملہ اور پولیس نے کئی کلومیٹرکچے روڑ پر مسافت کرکے لاش کو شمران ڈسپنسری لانا پڑاجہاں پر ڈاکٹرعرفان نے چھوٹے موٹے جری آلات کو بروئے کار لاکر پوسٹمام کیا۔ پوسٹمام کے بعد انسانی اعضاکو فرانزک لیب ارسل کرنے کے لیے مطلوبہ کیمکل وغیرہ دستیاب نہ ہونے کے باعث ڈاکٹرکو اعضاسیل لیکر سول ہسپتال گوپس لانا پڑا گوپس ہسپتال سے اعضا کوسیل پراپرسیل کرکے لیب بھیج دیا گیا۔
پولیس زرایع کے مطابق اس قبل تحصیل پھنڈر کے ہسپتالوں میں پوسٹمام کا کوئی انتظام نہ ہونے کے باعث سرسری جائزہ لینے کے بعد پوسٹمام تیار کیاجارہا تھا ۔یہ پہلا موقع ہے کہ ڈاکٹرعرفان نے پراپر طریقے سے پوسٹمام کیا ہے ۔ تحصیل پھنڈر کے عوامی حلقوں نے محکمہ صحت گلگت بلتستان کے زمدار حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل پھنڈر میں موجود بنیادی صحت کے مراکز میں صحت کے بنیادی سہولیات کو فراہم کرنے میں اپنا کردار اداکرئے ۔