عوامی مسائل

ہنزہ کے سرکاری محکموں‌ میں‌ مقامی افراد کی تعیناتی نہ کی گئی تو سڑکوں‌پر آجائیں گے، پیپلزپارٹی

ہنزہ ( اجلال حسین )پا کستان پیپلزپارٹی ہنزہ کے وفد کی صدر ایڈوکیٹ ظہور کریم کی زیر قیادت ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سید علی اصغر سے ملاقات ، محکمہ صحت ہنزہ میں ہونیوالی سیکیل9سے کم اسامیوں پر دیگر اضلاع سے بھرتیوں کے مسلے پر گفت و شنید۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے ڈی سی ہنزہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل پی پی پی ہنزہ کی کال پر شاہراہ قراقرم پر احتجاج کیا  گیا تھا جس کے نتیجے میں ضلعی انتظامیہ نے احتجاجیوں سے مذاکرات میں کہا تھا کہ سیکرٹری صحت گلگت بلتستان اور ڈائریکٹرز گلگت ریجن نے وعدہ کیا ہے کہ ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے ٹیکنشین کے تعلیمی اسناد اور تجربہ کی سرٹیفکٹ فراہم کرے تاکہ ان کی بھرتیاں مقامی ہسپتال میں جائے گا۔ دو ماہ گزرنے کے باوجود نہ محکمہ صحت گلگت بلتستان نے مطالبہ حل کیا اور نہ ضلعی انتظامیہ نے اس زیادتی کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا عوام ہنزہ کے ساتھ سراسر ناانصافی ختم کر کے مطالبات پر عمل کرتے ہوئے مقامی افراد کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ بصورت دیگر ہم دوبارہ شاہراہ قراقرم پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ڈی سی ہنزہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کو بتایا کہ ڈی ایچ او ہنزہ اور محکمہ صحت گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام کو آپ کے مطالبات پہنچانے کے علاوہ انہیں ڈی سی آفس بھی بلایا جائے گا جہاں محکمہ صحت کے حکام آپ کو مطمین کرینگے۔

وفد نے ڈپٹی کمشنر کو تین دن کی مہلت دی ہے۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل محکمہ صحت گلگت کے ڈائریکٹر کے حکم پر سیکیل 9سے کم اسامیوں پر سول ہسپتال علی آباد میں مختلف شعبوں پر بھرتیاں عمل میں لائی گئی تھیں۔ ان بھرتیوں میں دیگر اضلاع سے من پسند افراد کو تعینات کیا گیا تھا، جس سے مقامی امیدواروںکی حق تلفی ہوئی تھی، اور انہوں نے ان تعیناتیوں کو اقربا پروری قرار دے کر احتجاج بھی کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button