خبریں

سابق گورنر میر غضنفر اور رکن گلگت بلتستان اسمبلی عتیقہ غضنفر نے گنش ہنزہ میں‌ واٹر پمپ کا افتتاح کیا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ)سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور رانی عتیقہ غضنفر ممبر قانون ساز اسمبلی کی محنت رنگ لائی ۔ ہنزہ کی قدیم بستی گنش کلاں میں دس لاکھ کی لاگت سے مکمل ہونے والی اب پاشی کی اسکیم ایم ڈی پی واٹر پمپ کی افتتاح سے دریائے ہنزہ سے متصل ہزاروں کنال اراضی کو پانی میسر آئے گا ۔ جس پر زمین مالکان نے میر غضنفر علی خان اور رانی عتیقہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے بیشتر آبادی کا انحصار اس واٹر پمپ پر منحصر ہیں ۔ واٹر پمپ نصب ہونے سے ہمیں فصل کاشت کرنے میں آسانی ہوگی ۔ جب یہ واٹر پمپ نہیں تھا تو ہم اُلتر نالے سے پانی وافر مقدار میںآنے کا انتظار کرتے تھے ۔جسکی وجہ سے فصلیں لیٹ ہوتی تھی ۔ اب اس سال واٹر پمپ کے زریعے پانی نکال کر بھروقت کاشت کریں گے دس لاکھ کی مالیت سے تکمیل پانے والے اب پاشی کے منصوبے کی تکمیل سے موضع گنش کی ہزاروں کنال زرعی اراضی رقبہ کو وافر پانی میسر آئیگا اور پانی کی کمی سے درپیش مسائل کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا جس سے زمینداروں کو فائندہ ملیں گا واضع رہیں کہ آلو کی فصل سب سے زیادہ دریائے ہنزہ سے متصل آبادی میں پائے جاتے ہیں جس سالانہ زمینداروں کو ہزاروں کا آمدن ہوتا ہیں اُنہوں نے مزید کہاکہ میر غضنفر علی خان اور رانی عتیقہ کی دی ہوئی اسکیموں سے ہنزہ کے عوام کو فائیدہ پہنچ رہا ہیں ۔زمین مالکان نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی ڈائریکٹر غلام دستگیر ، ایگزیکٹیوانجینئرجمیل خان ، پروجیکٹ منیجر زیارت شاہ اور سب انجینئر خوش جان جنہوں نے پروجیکٹ پر مکمل نگرانی کرکے بھر وقت پروجیکٹ کو مکمل کروایا اور اُمید کرتے ہے کہ آئندہ بھی جاری پروجیکٹس کو چیک اینڈ بیلنس رکھ کر منصوبے مکمل کروائیں گے ۔تاکہ علاقے کو زیادہ سے زیادہ فائیدہ ملیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button