سیاست
گندم سبسڈی کی حفاظت کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے، حاجی غندل شاہ
چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے گندم سبسڈی میاں محمد نوازشریف کا تحفہ ہے ۔ہم اس تحفے کی حفاظت کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے گندم سبسڈی کو اسطرح ختم کیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے ۔جی بی کے عوام کی قربانیوں کو نظرانداز کرنے کے سلسلے کو ترک کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جی بی حکومت کو مسائل کی طرف دھکیلنے کی خواہش رکھ رہی ہے لیکن گلگت بلتستان کی عوام حافظ حفیظ الرحمان کی قیادت میں اپنا ہر حق حاصل کرنے کیلئے تیار ہوئے