پھنڈر سمیت غذر کے بالائی علاقوںمیںتعمیرات کا سلسلہ بند ہوگیا، عوامی مفاد کے منصوبے نامکمل
غذر(فیروز خان) ضلع غذر کے گا وں پھنڈر میں شد ید سر دی کے با عث تعمیرات کا سلسلہ بند ہو گیا اور درجہ حرارت منفی ڈگری تک پہنچ گیا ہے اور ایگز یکٹو انجینئر پا نی و بجلی غذر اس قدر شدید سر دی میں پھنڈر پا ور ہا وس چینل کی مر مت کا کام شروع کر کے سر ما یہ ضا ئع کر نے کا با عث بن رہا ہے ما ضی میں سر د مو سم کے دوران سیمنٹ کا جتنا کام ہو چکا تھا اس کو پا نی بہا کر لے گیا سردیوں میں سا لا نہ خطیر رقم خر چ ہو نے کے با وجود چینل میں لیکج کا سلسلہ تا حا ل بند نہ ہو سکا اور پھنڈر پا ور ہا وس کے صا رفین کو لو ڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات نہ مل سکا ایکسین پانی و بجی نے گزششتہ سال صارفین سے جو وعدہ کیا تھا وہ بھی وفا نہ ہو سکا ان خیالات کا اظہارنامور سیاسی و سماجی کارکن صوبیدار ریاٹائرڈ محمد طایب شاہ نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایکسئین واٹر اینڈ پاور نے پھنڈر کے مقام پر ایک احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ مارچ کے مہینے میں مرمت کا کام جاری کر کے سردیوں کی آمد سے قبل کام مکمل کر کے صارفین کو لوڈشیڈنگ کی اذیت سے نجات دلائیں گے گرمیوں کے موسم میں آرام فرما کر ستمبر کے اخر میں پھنڈر پاور ہاؤس چینل میں مرمت کا کام شروع کروا دیا گیا ہے اور اس وقت پپھنڈر میں شدیدسردی شروع ہو چکی ہے اور سیمنٹ کا کام ممکن نہیں ۔ایسے میں سیمنٹ کا کام ناکام ہونے پر واٹر چینل کے لیکیجز کو بوریوں کے ذریعے بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ عوام کے ساتھ سراسر دھوکہ ہے ایکسئین واٹر اینڈ پاور نے شدید سردی میں کام شروع کے ایک بار پھر سے عوام کو لوڈ شیڈنگ کی اذیت دینے کے ساتھ ساتھ سرکاری خزانے کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے لہذا حکام بالا کو نوٹس لیں