عوامی مسائل

کچھ مقامی سرکاری افسر اشکومن میں‌ اسماعیلی سُنی فساد کی سازش کر رہے ہیں، کمیٹی ممبران کا سنگین الزام

اشکومن(کریم رانجھا) ضلع غذر میں سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے حوالے سے متعصبانہ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے ،محکمہ صحت میں حالیہ بھرتیوں کو مسترد کرتے ہیں ،انٹرکالج چٹورکھنڈ میں ہونے والے واقعے کا نوٹس لیا جائے،عوام اشکومن،اشکومن کے عمائدین پر مشتمل کمیٹی نے ضلع غذر میں ہونے والے حالیہ بھرتیوں کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مافیا علاقے میں اسماعیلی،سنی کو لے کر فساد کرانے کی کوشش کررہی ہے ،جس میں مقامی سرکاری آفیسروں کا کردار ہے ،سرکاری محکموں میں حالیہ بھرتیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان میں مکمل متعصبانہ رویہ اختیار کیا گیا ہے،خصو صاََ محکمہ صحت کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں جہاں حالیہ ہونے والے گریڈ ایک سے پانچ تک کے آسامیوں پر ہونے والی تقرریوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا گیا ہے،انٹر کالج چٹورکھنڈ میں ہونے والے گزشتہ دنوں کے واقعات اور ہڑتالوں کی بظاہر وجہ بھی ہر دو فریقین کے مابین وجہ نزاع بنا ہوا ہے لیکن محکمے کے اعلیٰ حکا م عیاشیوں میں مصروف ہے ،جب تک ان معاملات کا حل نہیں نکلتا ،کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ حالات کیا رخ اختیار کریں گے ،اس حوالے سے عمائدین علاقہ نے فورس کمانڈر سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں ہونے والے بے ضابطگیوں کا نوٹس لے کر مناسب کاروائی کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button