خبریں

15 دسمبر تک مسگر پاور ہاوس سے مرکزی ہنزہ کو ایک میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی، ایکسین شیر عباس

ہنزہ ( اجلال حسین) دسمبر 15سے قبل مسگر دو میگاواٹ بجلی سنٹر ہنزہ تک فراہم کردی جائیگی جس کے لئے سروس لائین بچھانے کا سلسلہ آخری مراحل میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو انجینئر محکمہ برقیات ہنزہ شیر عباس نے میڈیا کے ساتھ خصوصی انٹریومیں کہا۔ انہوں نے کہا کہ مسگر پاور منصوبہ فیز 2سے ون میگاواٹ ہائیڈیل پاور منصوبہ جو کہ ایک سال قبل مکمل کر لیا گیا ہے اس وقت بالائی ہنزہ کے عوام کو بجلی فراہم کردیا جا رہا ہے جبکہ فیز ون میں دو میگاواٹ پاور مشینیں نصب کیا جا چکا ہے اور مکمل طور پر تیار ہے جس کے لئے مسگر قلندرچی کلک منتکہ سائیڈ سے پائپ بچھانے کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔ نومبر کے اخر تک کام مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد عطاآباد جھیل پر دو ایسے مقامات ہے جہاں پر لائینوں کو جھیل کے ایک کنارے سے دوسرے کنارہ تقریباً2ہزار فٹ سے زائد کا فاصلہ ہے کو بھی ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد گلمت سے گنش تک لائین بچھانے کا کام مکمل کر لیا جائے گا انشاللہ دسمبر کے وسط تک کم از کم ایک میگاواٹ بجلی سنٹر ہنزہ کے عوام کو دی جائیگی جس کی وجہ سے لوڈ شیدنگ پر کافی حد تک قابو پا لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسگر سے ون میگاواٹ بجلی کی ترسیل کے بعد محکمہ برقیات ہنزہ کے پاس ایک ایک میگا واٹ کی دو تھرمل جنریٹر موجود ہیں، اور ان جنریٹرز سے روزانہ 4گھنٹے عوام کو بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ علاقہ سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں تین سے چار میگا واٹ کا اضافہ ہو گیاہے۔ ون میگاواٹ ہائیڈ ل پاور کے ایک جبکہ 5سو کلو واٹ کے ایک مشین پہلے سے ہی موجود ہے جس سے عوام کو بجلی فراہم کردی جاتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ ہنزہ کے عوام بجلی کے لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں دسمبرکے وسط میں مسگر ون میگاواٹ بجلی کے فراہمی اور حسن آباد دو میگاواٹ اور مایون 5سوکلو واٹ کے منصوبو ں پر کام جاری ہے رواں سال کے آخر تک ان منصوبوں پر سول کام مکمل کر دیا جائے گا تاہم مشنیری کی انسٹالیشن کاکام کنٹریکٹر کی جانب سے معزز عدالت میں حکم امتناعی لینے کی وجہ سے عدالتی معمولات کی وجہ سے رکا ہوا ہے انشاللہ بہت جلد عدالتی کاروائی مکمل ہونے کے بعد مشینری کی انسٹالیشن کا شروع کر دیا جائے گا ، انشاللہ ان دونوں منصوبو ں پر آئندہ سال کے وسط تک محکمہ برقیات کے پاس 2.5میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئی گی جس کے بعد ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ایگزیکٹو انجینئر محکمہ برقیات ہنزہ شیر عباس نے مزید کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر مسگر پاور منصوبے سے بجلی فراہم کرنے کے لئے نہ صرف محکمہ برقیات کے حکام دلچسپی لے رہیں ہیں بلکہ گلگت بلتستان انتظامیہ بھی ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب مستقبل میں چیپرسن، پھسو اور ا لتر میں بھی بجلی کے منصوبوں کا پی سی ون منظور ہو کر بالا حکام کے پاس ہیں انشاللہ فائنل ہونے کے بعد اُن منصوبوں پر بھی کام شروع کر دیا جائے گا، اور آئندہ5سالوں میں ان منصوبوں سے بجلی عوام کو فراہم ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button