خبریں

آئی جی پولیس نے چپورسن گوجال کے سرحدی علاقے کا دورہ کیا

سکردو(ایس ایس ناصری سے) انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ثنا اللہ عباسی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس ملک کے دیگر شہروں کے پولیس سے زیادہ بہاد اور ایماندارہے یہاں کے پولیس نے ہمیشہ خطے میں امن وامان قائم رکھنے اور علاقے کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار اداکی ہے اے آئی جی پی سپیشل برانچ محمد حنیف اور۔دیگر کے ہمراہ پامیر چپرسن میں قائم سیزنل چیک پوسٹ کے دوررہ کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان پولیس جوانوں کی خدمات ناقابل فراموش ہے یہاں کی پولیس دن رات عوام کو سہولیات پہنچانے اور کی جان ومال کی حفاظت کرنے میں مصروف ہے چاہے وہ شہروں میں ڈیوٹی پر ہو یا مختلف ایریازمیں قائم چیک پوسٹوں پر پولیس جوانوں نے کبھی بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے میں کوتاہی نہیں کی ہے اور ہمہ وقت چوکس ہوکر کام کر رہی ہےاس موقع پر انہوں نے چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اور پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی اور انکی خدمات کو سراہا اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی انہوں نے جی بی پولیس کیایمانداری اور بہتریں طریقے سے ڈیوٹی دینے پر انہیں شاباش دی اور ان کے دل جیت لیے آئی جی پی کا کہنا تھا کہ پولیس جوان ہمہ وقت خطے کی سکیورٹی کو بہتر بنانے اور معاشرے سے جعائم کے خاتمے میں دن رات کام کر رہی ہے اور اپنی خدمات سر انجام دیتے ہوئے متعدد پولیس جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کی ہے۔اپنے دورہ پامیر کے دوران آئی جی پی جی بی نے  افغان پامیر سے آئے ہوے کرغذ تاجران سے بھی ملاقات کی  اس موقع پر سربراہ اسپیشل برانچ جی بی محمد حنیف نے آئی جی پج کو سکیورٹی صورت حال سے آگاہ کیا اور جی بی میں ادپیشل برانچ کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بتایا جس پر آئی جی پی نے اسپیشل برانچ کی کارکردی کی تعریف کی اور کہا کہ اسپیشل برانچ کے اہلکار ناساعد حالات میں بھی اپنے فرائض بہتر طریقے سے انجام لا رہے ہیں جو کہ قابل فخر ہے۔.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button