خبریں

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبا اور اساتذہ نے پی ایم اے پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں‌شرکت کی

ایبٹ آباد (عبدالرحمان بخاری ) گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء اور اساتذہ نے ایبٹ آباد گریثرن کا دورہ کیا اور پاکستان ملٹری اکیڈیمی میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بھی شرکت کی پاک فوج کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کے دس سرکاری تعلیمی اداروں کے 200 طلباء نے اساتذہ کی رہنمائی میں ایبٹ آباد کا دو روزہ دورہ کیا جمعرات کے روز دورے کے شرکاء نے پاکستان ملٹری اکیڈیمی میں منعقدہ کیڈیٹس پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں خصوصی شرکت کی اس موقع پر طلباء نے ثقافتی ٹوپیاں پہن رکھی تھی طلباء شرکاء تقریب کی توجہ کا مرکز رھے بعد ازاں وفد نے ایبٹ آباد گریثرن کا دورہ کیا اور آرمی جسمانی تربیتی سینٹر کا دورہ بھی کیا اس دورے میں داریل و تانگیر سے تعلق رکھنے والے 40 طلباء بھی شامل تھے وفد کے شرکاء نے پاک فوج کی جانب سے مطالیاتی دورے کے انعقاد پر پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے دوروں کے مواقع پیدا فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button