عوامی مسائل
یاسین کے مسائل حل کریں گے، سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کریں گے، اسسٹنٹ کمشنر عثمان علی
یاسین (معراج علی عباسی ) اسسٹنٹ کمشنرسب ڈویزن یاسین عثمان علی یاسین کے بالائی گاوں سندھی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کی میں ریاست کا نمائندہ ہوں ۔حکومت پاکستان نے عوام کے خدمت کے لیے بھیجا ہے۔ عوام کو درپیش مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہماری زمہ داری ہے ۔میں نے گاوں گاوں جاکر عوام کے اجتمامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔جو کام سب ڈویژنل انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں ہے ان مسائل کو موقع پر حل کیا جائے گا۔جن مسائل کے حل کے سیکرٹری لیول کے اختیارات چاہیے وہ مسائل متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزکو پیش کرونگا۔
انہوں نے کہا کہ یاسین کے لوگوں کا دارومدار زراعت پر ہے ۔یاسین میں جدیدزراعت کو فروغ دینے اور زرعی پیداوار کو بڑانے کے لیے زرعی ماہرین کا خدمات حاصل کیا ہے بہت جلد زرعی ماہرین کے دو مختلف ٹیم یاسین یہاں کے آب وہوا اور زمین کی ساخت ماہرانہ جائزہ لینگے اور کسانوں کو جدیدزراعت کے حوالے اگاہی دینگے ۔یاسین پیداہونے اعلیٰ کوالٹی کے چیری ،خوبانی ،سیب اور دیگرپھلوں کو کمرشل مارکیٹ تک پہنچانے کے لیے کاڑونامی ادارے کے ساتھ اگریمنٹ ہوا ۔متعلقہ ادارہ پھلوں کی خفاظت اور پیکنگ کے حوالے سے مقامی لوگوں کو تربیت دے گی ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے یاسین کے تاریخی مقامات ،گلیشرز ،ابشاریں عوام کی طرز زندگی اور سیاحتی مقامات کے تشہرکے لیے تصویرکشی کا مقابلہ رکھا گیا ہے ۔مقابلے میں شامل ہونے اور بہترین تصاویربنانے والوں کو نقدانعام دیا جائے گا۔اور سوشل میڈیا کے زریعے سیاحت کو پرموٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گاوں سندھی کا سب سے اہم مسائل نالہ اسمبرتنازعہ ہے ۔جس باعث علاقے میں بدامنی عوام کے پاس میں خلش پائی جاتی ہے ہم کورٹ کچہری کے بجائے تمام سٹیک ہولڈرز اپس میں بیٹھ کراس مسلے کا حل تلاش کرینگے ۔اس تنازعے کے باعث ایفاد کے زرئعے شروغ ہونے والی کروڑ وں کا منصوبہ بھی التوء کا شکار ہوچکا ہے اس حوالے سے لادیپارٹمنٹ سے معاونت لینگے ۔یاسین کے اجتماعی مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپورکوشش کروگا۔انہوں نے کہا کہ یاسین میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی میں خود کرگا عوام کے لیے مختص رقم عوام پر خرچ ہونا چاہے ۔ ترقیاتی منصوبوں میں خردبوردکرنے والے ٹھیکداروں کو کسی صورت نہیں بخشاجائے گا۔ترقیاتی منصوبوں میں ک خردبورد کرنے والوں کا جگہ جیل ہے ۔انہوں نے کہا کہ یاسین بالائی علاقے تھوئی اور درکوت کے اخری بارڑر پر پولیس چوکیاں تعمیرکرکے غیرمتعلقہ افراد اور منشیات کو علاقے میں لانے سے روکا جائے گا۔یاسین کے مارکٹیوں میں غیرمعیاری اشیائے خوردنوش اور ایکسائری اٹیم ختم کرنے کے لیے اگلے ہفتے سے تمام مارکیٹوں کا ون بائے ون معائنہ کا سلسلہ شروغ کیا جائے گا۔تاکہ لوگوں کو مناسب ریٹ پر معیاری اشیائے خوردنوش حاصل ہوسکیں ۔