سیاحت

وزیر اعلی نے سپین میں‌مقیم پاکستانی کمیونیٹی کو گلگت بلتستان میں‌سرمایہ کاری کی دعوت دی

بار سلونا: وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سپین بار سلونا میں پاکستانی کمیو نٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی سہولیات کیلئے حکومت نے انقلابی اقدامات کئے ہیں گلگت بلتستان کا مثالی امن اور قدرتی حسن اور عوام کا مہمانوں کیلئے حسن اخلاق پوری دنیا کے سیاحوں کو راغب کر رہا ہے ۔گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے جہاں حکومت نے اور بہت سارے اقدامات کئے ہیں وہاں پانچ سال کیلئے ٹیکس فری زون قرار دیا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ ہزارہ موٹر وے کی تعمیر سے گلگت کا سفر بھی تین گھنٹے کم ہو گیاہے ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان دنیا کا وہ خوش قسمت خطہ ہے جہاں قدرت نے اپنی تمام تر رعنا ئیاں یکجا کیں ہیں ،سیاحت کیلئے جتنے مواقع اور خوبصورتی قدرت نے گلگت بلتستان کو عطا کی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ہے ،دینا میں ایسے بہت سے ممالک ہیں جن کے پاس سیاحتی ایک دو پوائنٹ ہیں لیکن وہ اسی سے ملکی معیشت چلا رہے ہیں جبکہ ہمارے پاس سیاحت کے لئے بے شمار پوائنٹ اور مواقع ہیں ہم کیوں نہیں اس سے استفادہ کر کے اپنی معیشت کو سہارا دے سکتے ہیں اس حوالے سے بیرون ملک پاکستانیوں کا کردار اہم ہے ہر پاکستانی اپنے ملک کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہوئے نہ صرف اپنے ملک پاکستان کی اچھی اور مثبت تصویر پیش کرے بلکہ سیاحت کے حوالے سے دنیا کو راغب کرنے کیلئے کردار ادا کرے ،وزیر اعلی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان نہ صرف سیاحتی حوالوں سے ملک کا روشن مستقبل ہے بلکہ دیامر بھاشا ڈیم اور سی پیک کے بعد گلگت بلتستان پاکستان کی معیشت کیلئے اہم ستون کا کردار ادا کرے گا ،گلگت بلتستان ہر حوالے سے دنیا میں اہمیت کاحامل خطہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت نے سب سے پہلے گلگت بلتستان میں مثالی امن قائم کیا اور اس کے بعد ترقی کے تیز ترین عمل کا آغاز کیا جس کی بدولت الحمد اللہ پچھلے ستر برسوں میں جو کام نہیں ہو سکا وہ ہم نے پانچ برس میں کر کے ثابت کیا کہ قوم کی خدمت کا جذبہ ہو تو کوئی معرکہ ناممکن نہیں ،وزیر اعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام علاقوں تک عوام اور سیاحوں کی سہولت کیلئے شاہراوں کو وسعت دینے اور سفر کم سے کم کرنے کیلئے منصوبوں کا آغاز کر دیا جو تکمیل کے مراحل میں ہیں ،گلگت سکردو روڈ پر کام جاری ہے ،جگلوٹ استور روڈ پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اسی طرح گلگت تا خنجراب روڈ مکمل ہو چکا ہے ،گلگت چترال روڈ سی پیک میں شامل ہو چکا ہے ان شاہراوں کی تکمیل سے نہ صرف عوام کی معاشی حالت بدلے گی بلکہ سیاحوں کے لئے بھی سفری آسانیاں مہیا ہوں گی،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button