خبریں

صدر مملکت کی نگر کے عمائدین سے ملاقات، راکا پوشی ویو پوائنٹ پر مختصر قیام ، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

نگر ( اقبال راجوا) صدر مملکت نجی دورے پر فیملی کے ہمراہ ضلع نگر پہنچ گئے۔عمائدین نگر اور ممبران اسمبلی سے مختصرمگر خوشگوار ملاقات ۔ملاقات میں شاہراہ نگر پسن تا ہوپر ،قراقرم یونیورسٹی کیمپس ،سیاحتی مقام گپہ ویلی اور نگر میں مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے مطالبات اور خوشگوار ماحول میں ملاقات اور صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ نہایت کامیاب بات چیت ۔ زرایع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی شام کے قریب نجی دورے پر نگر راکاپوشی پہنچ گئے جہاں نگر سے تعلق رکھنے والے دونوں ممبران گلگت بلتستان اسمبلی جاوید حسین اور حاجی رضوان علی کے ساتھ پی ٹی آئی حلقہ چار نگر کے امید وار شیخ اختر حسین کی جانب سے صدر مملکت کو خوش آمدید کہا گیا اور مختصر ملاقات کیا گیا ۔

زرایع نے بتایا کہ دوران ملاقات صدر مملکت کو ضلع نگر میں قراقرم یونیورسٹی کیمپس، سیاحتی مقامات گاپا ویلی،شاہراہ نگر پسن تا ہوپر کی تعمیر اور منرلز اینڈ مائنز کی صنعت کے قیام کے زریعے علاقے میں معیشت کے فروغ سے بیروز گاری کے خاتمے کے حوالے صدر مملکت کومطالبات پیش کئے گئے۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے وفد کو یقین دہانی کرادی کہ وہ اسلام آباد پہنچنے کے بعد ان کے مطالبات پر کام کرنے کے لئے فوری طور پر غور کریں گے ۔

زرایع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے ضلع نگر کی سی پیک میں جغرافیائی اہمیت بارے میں نہایت اہمیت کے حوالے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع نگر سی پیک کے لئے انتہائی اہمیت کاحامل علاقہ ہے اور اس لئے اس ضلع نگر کی ترقی کے لئے اپنی کوششوں کی ملاقات کرنے والے وفد کو بھر پور یقین دہانی بھی کرادی ۔ صدر مملکت راکا ویو پووئنٹ پر کچھ دیر تک قیام کرنے کے بعد ہمسایہ ضلع ہنزہ روانہ ہو گئے جہاں وہ ایک دن قیام کریں گے ۔

خاص بات یہ دیکھنے میں آئی کہ ضلع گلگت تحصیل دنیور تا زیرو پوائینٹ نگر تقریباً ہر پانچ سو فٹ کے فاصلے ۵ پولس جوانوں پر مشتمل گروپس میں پوری کے کے ایچ پر کھڑے کئے تھے جس سے عوام ایک وسرے سے پوچھتی رہی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button