خبریں

دیامر میں‌کشمیریوں‌کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا گیا، دستاویزی فلموں‌ کامقابلہ

چلاس(بیورورپورٹ) دیامر میں یوم سیاہ کشمیر بھر پور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔یوم سیاہ کے حوالے سے سے ہائی سکول چلاس سے قراقرم کیمپس چلاس تک ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت کمشنر دیامر سید وحید شاہ نے ،ریلی میں تمام سرکاری آفسران،طلبہ ،والدین اور عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے غاصب بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیامر سید وحید شاہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کا قتل عام جاری ہے،وقت ہے کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کیلئے تیار رہیں ۔انہوں نے کہا کہ غاصب بھارتی حکومت اپنے مکروہ چہرہ چھپانے کیلئے دنیا کے سامنے غلط پروپیگنڈا پھیلا رہی ہے ،بہت جلد کشمیر آزاد ہوکر رہے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈاریکٹر واپڈا رحیم شاہ نے کہا کہ بہت ظلم ہوگیا اب مظلوم کشمیریوں پر ظلم بند ہونا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سسک رہی ہے،لیکن انسانی حقوق کے علمبردار خواب خرگوش کے نیند سوئے ہوئے ہیں ۔تقریب سے مفتی غیاث، کنزرویٹر فاریسٹ محمود غزنوی ،مولانا مجاہد، پرنسپل ڈگری کالج چلاس اویس ،شبیر احمد قریشی،عزت اللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔یوم سیاہ کے حوالے سے دیامر انتظامیہ نے دیامر پریس کلب کے اراکین کے مابین یوم سیاہ پر ڈاکومنٹری پیش کرنے کے مقابلہ بھی کرایا اور مختلف سکولوں کے مابین تقرری مقابلے بھی کرائے گے اور پوزیشن لینے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button