Uncategorized

کریم آباد کے عمائدین اور اکابرین کی سابق گورنر میر غضنفر سے ملاقات، رائل اکیڈمی کی خالی عمارت کی حوالگی کا مطالبہ

ہنزہ (اسلم شاہ) عمائدین کریم آباد ہنزہ ،ٹاؤن منیجمنٹ سوسائٹی اور دیگرسول سوسائٹی جن میں کریم آباد ویلفئیر ایسوسی ایشن ، بلتت رولر سپورٹ آگنائزیشن کریم آباد مومن آباد کے تمام نمبرداران اور بلتت یوتھ آرگنائزیشن کے مشترکہ منظور شدہ اعلامیہ ،جس میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کریم آباد کی خستہ حالی کی وجہ سے متوقع سانحے کو سے بچانے کے غرض کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے رائیل اکیڈیمی سابقہ ویمن وکیشنل ٹرینگ سینٹر ایف سی این اے کے خالی عمارت میں متعلقہ متاثرہ بچیوں کی جان کی حفاظت کی خاطر منتقل کرنے کے غرض سے چابی کے حصول کے لیے سابقہ گور نر میر غضنفر علی خان سے ملاقات کی جس پرمیر غضنفر علی خان نے اس یقین دہانی کے ساتھ اپنے الفاظ سمیٹ لیے کہ بلتت مومن آباد میرا اپنا گھر ہے اور متاثرہ طالبات میری بچیاں ہیں رانی عتیقہ سے مشاورت کے بعد جلد ہی نمائندہ ادارہ جات کو مطلع کروں گا ۔مزید یہ کہ تمام ادارہ جات کے ممبران اور عمائدین کریم آباد کے سامنے یہ طے ہواکہ ہر اتوار کو میٹنگ رکھ کردیگر امور اور ضروریات پر گفت و شنید جاری رہے گی ۔یاد رہے کہ میر غضنفر علی خان کریم آباد ٹاؤن منیجمنٹ سوسائٹی کے ممبر رہے ہیں ۔

اس موقع پر سینئر نمبردار مشغول عالم اور کریم آباد ٹاؤن منیجمنٹ سوسائٹی کے صدر ایڈوکیٹ رحمت کریم ہنزائی نے تمام کریم آباد کے عمائدین اور سول سوسائٹیز کے عہدداران کی طرف سے میر غضنفر علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ آپ اور آپکی فیملی کا تعاون کریم آباد کے عوام کے ساتھ جاری رہے گا ،اور اس مشکل وقت میں طالبات کی تعلیم جاری رکھنے کے نیک عمل میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ۔

یاد رہے کہ یہ بلڈنگ ایف سی این کی فنڈ پرپر تعمیر ہوا تھا اور جنرل صفدر نے اس کی افتتاع کی تھی جو بعد میں ہنزہ رائل اکیڈیمی کے نام سے ایک انگلش ماڈل سکول میں تبدیل کیا گیا ہے جس کیلئے مختلف ملکی و غیر ملکی مخیر حضرات نے مالی مدد کی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button