خبریںعوامی مسائل

استورمسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے، مقررین

استور(سبخان سہیل) استور عوامی ایکشن کمیٹی اور استور سپریم کونسل کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسہ استور اتحاد چوک میں منعقد ہوا۔ جلسے میں استور سپریم کونسل کے چیرمین ڈاکٹر غلام عباس، عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے سنیر رہنما مولانا عبدالسمیع، سپریم کونسل گلگت ریجن کے صدر اورنگزیب ایڈوکیٹ،عبدلعلیم مصطفوی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے استور سپریم کونسل کے چیرمین ڈاکٹر غلام عباس نے کہا کی استور میں مسائل ہی مسائل ہے انتظامیہ مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔ استور میں سول انتظامیہ مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان فوری طورپر مسائل کے حل کے لیے مداخلت کریں۔ استور ویلی روڈ کے نام پر استور قوم کے ساتھ مذاق ہورہا ہے۔ روڈ پر ناقص مٹیریل کے استمعال کیا جارہا ہے۔ استوری ویلی روڈ پر ستر کروڈ روپے بھی حکومت ایک ساتھ نہیں دے سکتی ہے۔ ہمیں اس روڈ کے نام پر بھی ذلیل کیا جارہا ہے۔ کوئی پوچھنے ولا نہیں ہے۔ استور میں سردی کے آتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی نے لوگو ں کو ذہنی مریض بنایا ہوا ہے۔ منتخب ممبران کی اے ڈی پی سے ایک روپیہ کسی پاور پروجیکٹ پر نہیں لگایا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی و سنیر رہنما عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک متنازہ خطہ ہے یہاں پر شیڈول فورکا لاگو ہی نہیں ہوتا ہے۔ انتظامیہ اور حکومت اپنی من مانی سے غیر قانونی طور پر لوگوں کو بلیک میل کررہی ہے۔ ہم ایسے شیڈول فور کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ اگر حکومت کسی بھی شہری پر شیڈول فورلگاتی ہے توہم اس کی بھر پور مخالفت کریں گے۔ ضلع استور مسائلستان بنا ہوا ہے۔ لوگو ں کے لیے گندم کے کوٹے کوزیادہ کرنے کی بجائے دن بدن کوٹے کو کم کیا جارہا ہے۔ ضلع استور باڈر سے محتصل ضلع ہے یہاں پر فی نفر بیس کلو گندم کا کوٹہ دیا جائے۔ استور ویلی روڈ کے نام پر بہت بڑی کرپشن کی جارہی ہے۔ فوری اس کی تحقیات ہونی چاہئیے۔ استور میں کوئی بھی پروجیکٹ مکمل نہیں ہے، ان پروجیکٹس کو فوری طور پر مکمل کرائے جائیں۔ استور میں بجلی کا بحران، پانی کا بحران، گندم کا بحران، روڈ کی خستہ حالی اور درجنوں مسائل ہیں۔

تقریب سے سپریم کونسل گلگت ریجن کے صدر اورنگزیب ایڈوکیٹ، عبدلعلیم مصطفوی نے کہا کہ استور ہسپتال میں سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث درجنوں اموات ہوئی ہیں۔ منتخب ممبران صرف جھوٹے اعلانات کی حد تک ہیں۔ استور ہسپتال استبل بن چکا ہے ۔

احتجاجی جلسے سے مولانا اختر ، تعارف عباس،مولانا اقبال، زمین خان، ندیم شمالی اور دیگر نے استور کے موجودہ مسائل پر تفصیلی بات کی۔

جلسے کے اختتام قراداد بھی پیش کیا گیا اور مسائل فوری حل نہ کرنے کی صورت میں عوام سطح پر شدید احتجاجی مظاہرہ کی بھی دھمکی دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button