سیاست

امجد ایڈوکیٹ اپنی پارٹی کے دور کی کرپشن چھپانے کے لئے الزامات لگا رہا ہے، حاجی غندل شاہ، ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ امجد ایڈووکیٹ اپنی پارٹی کے دور کے کرپشن چھپانے کیلئے الزامات لگا رہے ہیں ۔اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے وژن کا ملکی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے بحثیت گلگت بلتستان کے شہری وزیراعلیٰ کے بھائی سمیت ہر فرد کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنا کاروبار کریں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پر کرپشن کے الزامات لگانے والے پہلے اپنے کرپشن کا حساب دیں ۔استاد جیسے مقدس پیشےکی پوسٹوں کو فروخت کیا گیا ،چوکیدار چپڑاسی سے لیکر سولہ سکیل تک کی پوسٹوں کی نیلامی کی گئی ۔تمام ٹھیکے فروخت کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں گلگت بلتستان کا ہر شہری غیر محفوظ تھا ایکدوسرے کے علاقوں میں نہیں جا سکتے تھے آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے وژن کی وجہ سے گلگت بلتستان میں تاریخی امن قائم ہوا ہے ہر جگہ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور یہی کامیابی اور تاریخی وژن دیکھ کر سیاسی مخالفین عوام میں اپنی قد کاٹھ بڑھانے کے چکر میں ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان میں عوام کی اعتماد کھو چکی ہے اس وجہ سے امجد ایڈووکیٹ سمیت دیگر لوگ وزیراعلیٰ پر بیجا تنقید کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پر گلگت بلتستان کے عوام فخر کرتے ہیں اور انشاءاللہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خطے کو ایک ترقی یافتہ خطہ بنا کر سیاسی مخالفین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہونگے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button