جرائم

جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) فارسٹ مجسٹریٹ چلاس ڈی ایف او آفتاب محمود نے تھور میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور نقل وحمل میں ملوث ملزمان کو جیل بھجوادیا۔

تفصیلات کے مطابق چلاس فارسٹ ڈویثرن کے سٹاف نے تھور جنگل میں فائر ووڈ کی آڑ میں غیر قانونی طور پر جنگلات کی کٹائی اور انکی نقل و حمل میں ملوث پانچ افراد کو ضلعی پولیس کی مدد سے گرفتار کرکے فارسٹ مجسٹریٹ چلاس آفتاب محمود کے عدالت میں حاضر کیا جہاں پر سمری ٹرائل کے بعد جرم ثابت ہونے ہر ایک ملزم کو دو سال باقی چار کو جن کی نوعیت جرم معمولی تھی پندرہ پندرہ دنوں کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ ملزمان کے نام امتیاز عالم، اکرام اللہ، عزیزاللہ، نظام الدین اور عمر خان بتایا گیا۔

دوسری طرف رینج فارسٹ آفیسر تھور ڈویژن عبدالحمید کی قیادت محکمہ جنگلات کے فارسٹر شمشیر فارسٹ گارڈ یوسف ، وحید و دیگر اہلکاروں نے غیر قانونی کٹائی پرمکھیلی جنگل پر چھاپہ مارہ اور موقع پر موجود اصل خان ، نصیب خان سے دو عدد چانسہ مشین قبضہ میں لیا ۔بعد ازاں تھور مکھیلی سے واپسی پر ملزمان نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی گاڑی روک کر چانسہ مشینوں کو چھیننے کی کوشش کی جس پر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں اور ملزمان آپس میں گتھم گتھا ہوئے اور مقامی لوگوں نے بیچ بچاؤ کیا۔ بعدازاں تھور تھانے میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ملزمان کیخلاف دفعہ 50/189 /341/353/186 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button