خبریں

گلگت جلسے میں غذر سے 400 گاڑیوں پر مشتمل بڑی ریلی نے شرکت کی

غذر (بیورو رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری کے گلگت جلسے کے لیے غذر سے ظفر محمد شادم خیل کی قیادت میں 400 گاڑیوں پر مشتمل بڑی ریلی گلگت پنچ گئی اشکومن اور پونیال سے ہزاروں رہنماؤں جیالوں اور کارکنوں نے اپنے قائد کی فقید المثال استقبال اور جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے ریلی کو لیکر گلگت پنچنے میں کامیاب ہوئے۔

ضلعی سیکرٹریٹ غذر کے ترجمان کے مطابق چار ہزار جیالوں اور کارکنوں اور لوگوں نے غذر سے گلگت جلسے میں شرکت کی ان کا کہنا ہے کہ پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد اور گلگت جلسے میں لوگوں کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر سے واضح ہوا کہ گلگت بلتستان پاکستان پیپلزپارٹی اور بھٹو کا ہے گلگت بلتستان کے باسیوں کے دلوں میں سے بھٹو کے خدمات اور نظریات کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔

غذر سے گلگت جلسے کے لیے نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سنیر صدر پیپلزپارٹی غذر ظفر محمد شادم خیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک مظبوط نظریے کا نام ہے یہ پارٹی غریبوں مسکینوں اور یتیموں کی پارٹی ہے اس پارٹی کے گلگت بلتستان کے لوگوں پر تاریخی آحسانات ہیں گلگت بلتستان میں جو اصلاحات پیپلزپارٹی نے کی ہے وہ کسی اور پارٹی کی سوچ میں بھی نہیں ہے۔
گلگت بلتستان میں پارٹی صوبائی صدر امجدحسین ایڈوکیٹ کی سربراہی میں سب سے بڑی جماعت بن کر دوبارہ ابھری ہے۔ انشاءاللہ آئندہ حکومت گلگت بلتستان میں بھی پیپلزپارٹی کی ہوگی ان کا کہنا تھا کہ اب پیپلزپارٹی ہی حقوق کے حصول کی آواز مزید مظبوط اور موثر انداز میں بلند کر ے گی گلگت بلتستان میں صوبائی حکومت کرپشن لوٹ کھسوٹ اقرباء پروری کا ریکارڈ توڑ چکی ہے اب ظلم کا نظام نہیں چلے گا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button