خبریں

KIU میں بلتی زبان پر لکھی گئی دو تصانیف کی تقریب رونمائی

گلگت(پ ر)قراقرا نٹرنیشنل یونیورسٹی میں دو روزہ ثقافتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں بلتی زبان پر لکھی گئی دو تصانیف کی تقریب رونمائی کی گئی۔ تقریب رونمائی میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ، سپیکرگلگت بلتستان قانون سازا سمبلی حاجی فدامحمد ناشاد،صوبائی وزیرتعلیم ابراہیم ثنائی ،وزیر تعمیر ات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال ، اپوزیشن لیڈر کیپٹن (ر)محمد شفیع خان، ممبرقانون ساز اسمبلی عمران ندیم ،وائس چانسلر KIUپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ ،وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان ، شعراء ودانشور، یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ اسٹاف و فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

بلتی زبان پر لکھی گئی تصانیف کو یونیورسٹی آف بلتستان کے ڈائریکٹر ایکڈمک ذاکر حسین اور وزیر عبادت حسین نے وزیراعلیٰ و دیگر مہمانوں کو پیش کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button