خبریںماحول

کے آئی یو میں یوم صفائی منایاگیا

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی خصوصی ہدایت پریوم صفائی منایاگیا۔ جسمیں یونیورسٹی فیکلٹی ،ہارٹیکلچر سوسائٹی، یوتھ پارلیمنٹ گلگت بلتستان ،یوتھ فورم ،ویسٹ منیجمنٹ کے رضاکاروں نے بھر پورشرکت کی۔

یوم صفائی منانے کا مقصدکلین و گرین کیمپس کے تحت اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف وستھرا رکھنے کے حوالے سے آگاہی دلانا تھا۔

وائس چانسلر کی ہدایت کی روشنی میں یوم صفائی کے کوآرڈینٹرز فوڈاینڈ ایگرکلچر کے اسسٹنٹ پروفیسر سعادت شیر خان و سیکورٹی آفیسرعابدین تھے جن کی سربراہی میں ہارٹیکلچر سوسائٹی ،یوتھ پارلیمنٹ گلگت بلتستان ،یوتھ فورم ،ویسٹ منیجمنٹ کے رضاکاروں نے مین کیمپس میں صفائی کی۔

یوم صفائی کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل کوآرڈینیشن میر تعظیم اختر و رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون نے صفائی میں شریک رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پڑھا لکھا طبقہ ہی معاشرے میں شعور وآگاہی دلاسکتاہے۔ یوم صفائی میں شریک تمام رضاکار قابل تعریف ہیں ۔آپ کی محنتوں سے یونیورسٹی کو صاف وستھرا بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے یوم صفائی میں شریک تمام رضاکاروں کو سرٹیفکیٹ دینا کا اعلان بھی کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button