کالمز

گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں کے صحافیوں کا آئی ایس پی آر کا دورہ

گزشتہ دنوں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے گلگت بلتستان ،کشمیر اور ہزارہ ڈویزن کے صحافیوں کے ایک وفد کو پاک فوج کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورے کا اہتمام کیا گیا تھا اس اہم اور تاریخی دورے میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے صحافیوں سے ملاقات کیں اور کشمیر سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کشمیر لائن آف کنڑول پر بھارت کی اشتعال انگیزی اور سرحدی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرینگ اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی سنگین پامالی کا منہ بولتا ثبوت ہے ملاقات میں صحافیوں کے وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے کھلے دل سے سوالات کئے اور تمام سوالوں کے جوابات بھی حقائق اور حالات حاضرہ کے مطابق دی گئی اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے سی پیک اور پاکستان کی داخلی امن کو سبوتاز کرنے کے لئے ملک دشمن طاقتوں خاص کر انڈیا کی ہٹ دھرمیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ انڈیا کو سی پیک ہضم نہیں ہورہا جس کے لئے وہ ہمسایہ ممالک افغانستان اور مغربی ممالک سے مل کر وطن عزیزپاکستان کی سلامتی اور استحکام کو ٹھیس پہنچانے کے درپے میں سرگرم ہے گلگت بلتستان کے صحافیوں کی جانب سے اُٹھائے گئے سوالا ت کا جواب دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا کوئی بھی شہری یہ افسوس نہ کریں کہ وہ پاکستان کا حصہ نہ ہو گلگت بلتستان کے عوام اچھا اور محب وطن پاکستانی ہے جتنا وہاں کے آب وہوا ،چشموں کا پانی صاف ہے اتنا ہی وہاں کے لوگوں کا دل صاف و شفاف ہے آہستہ آہستہ مسائل حل ہوں گے پاکستان دنیا کے نقشے پر اُبھرتا ہوا اہم ملک ہے انشااللہ وہ دن دور نہیں جب گلگت بلتستان اور کشمیر تک پورے پاکستان ایک ہی صف میں کھڑ ے ہوں گے اور کشمیر میں جلد آزادی کی سورج طلوع ہوگا اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ کشمیر کے بھائیوں ،بہنوں اور عوام کی قربانیاں جلد رنگ لائے گی اور صبح آزادی کشمیر کا نعرہ پورے پاکستان میں گونج اُٹھے گا کشمیر میں بھارتی مظالم اور انڈین آرمی کے ظلم وستم کبھی کشمیریوں کو حق خود اداریت سے پیچھے ہٹنے نہیں دیں گے آئی ایس پی آر کے وزٹ کے موقع پر تینوں ریجن کے صحافیوں نے لائن آف کنڑول پر بھارتی جارحیت اور خطے میں بڑھتی ہوئی بھارتی سازشوں کا بھی ذکر کیا جس پر اُنہوں نے کہا کہ سی پیک جو کہ پاکستان کے لئے گیم چینجر منصوبہ ہے ہندوستان سی پیک کو نقصان پہنچانے کے لئے مختلف حربے استعنال کررہے ہیں خآص کر نوجوانوں کو مختلف ہتھکنڈوں اور سازشو ں کے زریعے استعمال کررہے ہیں گلگت بلتستان اور کشمیر کے نوجوان ملک و قوم کی تقدیر بدلنے میں بہترین صلاحیت رکھتے ہیں ان نوجوانوں میں قوم پرستی کا رحجان بڑھانے کے لئے دشمن بر سر پیکار ہے جس کا دفاع ہماری حکومت ،ملکی استحکام کے ادارے اور پاک فوج کررہی ہے ہماری انٹیلی جینسر اور مسلح افواج محاذپر دشمن کا بھر پور مقابلہ کررہے ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو ملک و قوم کا اثاثہ قرار دیا اور کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے خطے سے تعلق شہیدوں اور غازیوں نے ملکی دفاع میں لازوال قربانیاں پیش کی ہے جسے تاریخ کبھی نہیں بھولے گی پاکستان کی امن و بقا کے لئے گلگت بلتستان کے شہدا اور غازیوں نے بے بہا جنگی کارنامے سر انجام دیے ہیں اور مادر وطن پر اپنی جان نچھاور کرکے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا ملک میں آج ہم آزادی کی سانسیں لے رہی ہے تو ان میں گلگت بلتستان کے شہدااور غازیوں کا کارنامہ بھی سرفہرست ہیں ہمیں اپنی شہدااور غازیوں پر فخر حاصل ہے جو انتہائی بہادری اور جوانمردی سے دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کیاہماری بہادر افواج ہر محاز دشمن کے خلاف جنگ لڑرہی ہے اُنہوں نے کہا کہ صحافی ملک و قوم اور معاشرے کا آئینہ ہے ریاست کا چوتھا ستون ہونے کے ناطے صحافیوں کی بھاری ذمہ داریاں ہے ملکی تعمیر و ترقی اور استحکام کے لئے صحافی مثبت کردار ادا کریں معاشرتی اور اخلاقی پہلوؤں کو عوام ،حکومت اور اداروں تک ذمہ داری کے ساتھ پہنچانا بھی صحافیوں کی ذمہ داری ہے اُنہوں نے کہا کہ صحافی مثبت رپورٹنگ کے زریعے عوامی مسائل کو اجاگر کررہی ہے جو کہ خوش آئند ہے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ہونے والے ملاقات میں گلگت بلتستان،کشمیر اور ہزارہ ڈویزن کے صحافیوں نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا شکریہ اد اکیا ۔۔۔۔۔۔۔۔جاری ہے ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button