سیاست

پاسپورٹ‌آفس بچانے میں‌ناکام ہونے والا گورنر صوبے کا نظام کیسے سنبھالے گا، محمد ظہیر عباس رہنما ایم ڈبلیو ایم شگر

شگر(پ ر)مجلس وحدت المسلمین شگر کے رہنما و سیکریٹری اطلاعات محمد ظہیر عباس نے کہا ہے کہ جوگورنر ایک پاسپورٹ آفس بچا نہ سکا ہو کیا ایک صوبے کی نظام سنبھال پائے گا۔مسلم لیگ (ن) کے وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی کے گورنر ہونے کے باؤجود گلگت بلتستان کے دو اضلاع سے پاسپورٹ آفس کی بحالی نہ روک سکا۔تبدیلی کیا خاک آئے گی۔پی ٹی آئی نے وفاق میں تبدیلی کے نعرے کیساتھ حکومت میں آنے کے بعد عوام کی کھال اتارنے اور لوگوں کو دی گئی سہولیات کو واپس لینے کی مشن پر گامزن ہے۔ضلع شگر اور نگر میں قائم پاسپورٹ آفس لوگوں کیلئے ایک بہتر سہولیات تھا اور سٹاف اور دیگر سہولیات کی کمی کے باؤجودریکارڈ میں مدت میں لاکھوں ریونیو کمارہے تھے۔تاہم پی ٹی آئی کی حکومت کو عوام کیلئے دی گئی اس سہولیات ایک آنکھ نہ بھائی اور اسے بند کردیا جوکہ قابل مذمت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ادارے عوام کی سہولیات کیلئے بنائے جاتے ہیں اگر انہیں صرف کمائی کا ذریعہ بنادیا جائے تو عوام کا خدا حافظ ہے۔ انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکوم ت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاسپورٹ آفس شگر اور نگر کو فوری طور بحالی کیلئے اقدامات کیا جائے۔بصورت دیگر ایم ڈبلیو ایم سخت احتجاجی کال دینے پر مجبور ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button