یاسین، یوٹیلیٹی سٹوزر گزشتہ چار مہینوں سے خالی
یاسین(معراج علی عباسی) سب ڈویژن یاسین میں موجود سرکاری یوٹیلیٹی سٹور گزشتہ چار مہینوں سے خالی ھیں۔ یوٹیلٹی سٹورز میں اشیاء خوردونوش کی عدم دستیابی کے باعث عوام کو معیاری اور سستا اشیائے خوردنوش کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ھے۔عوام سستا اور معیاری اشیائے خوردونوش کی تلاش میں روزانہ سرکاری یوٹیلیٹی سٹورز کے چکر لگانے کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ھیں۔
سرکاری یوٹیلیٹی سٹورز میں اشایائے ضروریہ دستیاب نہ ہونے کے حوالے سے مقامی لوگوں کے جانب سے سب ڈویژنل انتظامیہ کو بار ہا اگاہ کیا گیا ۔انتظامیہ کو یوٹیلیٹی سٹور ز کے تمام تر حالات معلوم ھونے کے باوجود کوئی مثبت کاروائی نہیں کی گئی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہر سال کے بجٹ میں عوام کو روزمرہ کے اشیائے ضروریہ آسان اور سستا ریٹ فراہم کرنے کے لے کروڑوں روپے کی سبسڈی دی جاتی ھے۔ مگر انتظامیہ کے غفلت اور کمزوریوں کے باعث حکومتی ریلیف عوام تک نہیں پہنچ پاتی ھے۔
یاسین کے عوامی حلقوں کی جانب سے وزیراعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا گیا ھے کہ وہ یاسین میں موجود سرکاری یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ منہگائی کے دور میں عیریب عوام کو ریلیف مل سکیں۔