‘ دیامر ڈویژن کو بنے تین سال مکمل، اہم محکموں کے ڈائریکٹرز تعینات نہیں ہو سکا’
چلاس(محمدقاسم) دیامر ڈویژن کے قیام کو تین سال گزر گئے۔ تاہم بعض اہم محکمے ڈائریکٹرز کی تعیناتی تاحال نہیں ہو سکا ۔محکمہ ذراعت، محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ خوراک اور محکمہ فشریز کے ڈائریکٹرز کی اضافی ذمے داری گلگت ڈویثر ن کے ڈائریکٹرز کے پاس ہونے کی وجہ سے دفتری کام بروقت اور فوری کاروائی میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
دیامر ڈویژن کے قیام کے ساتھ اہم محکموں میں ڈائریکٹرز کی تعیناتی عمل میں نہ لانے سے محکموں کے دفتری امور کو بروقت نمٹانے میں مشکلات کے علاوہ سائلین بھی پریشانی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
عوامی حلقوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیامر ڈویژن میں جو محکمے ڈائریکٹرز کی تعنیتاتی سے محروم ہیں ان پہ فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔تاکہ بروقت دفتری امور میں مثبت پیش رفت کے ساتھ ساتھ سائلین کے مشکلات میں آسانی ہوسکے۔۔۔