عوامی مسائل

گلاب پور شگر میں‌تین دنوں‌سے بجلی غائب

شگر(نمائندہ خصوصی)شگر گلاب پور گذشتہ تین دنوں سے بجلی غائب ہونے سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔محکمہ برقیات شگر اپنا قبلہ اور بجلی کا نظام درست کرy ورنہ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق شگر کے سب سے بڑے یونین کونسل گلاب پور میں گذشتہ کئی دنوں سے بجلی غائب ہیں ۔جس کی وجہ سے کاربار زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔جبکہ بچوں کو امتحان کی تیاری بھی متاثر ہوررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمائدین گلاب پور نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات شگر وزیر وپر اور گلاب پور کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہے ہیں۔شگر میں بجلی لوڈشیدڈنگ فری قراردینے والے گلاب پور میں گذشتہ کئی دنوں سے بجلی غائب ہے تو انہیں علم نہیں۔انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ گلاب پور کیساتھ امتیازی سلوک ختم کریں اور فوری طور گلاب پور کیلئے بجلی بحال کریں ورنہ ہم سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button