گزشتہ 70 سال گلگت بلتستان کی تاریخکا سنہرا ترین دور ہے، فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان کا غذر میں سیمینار سے خطاب
غذر(بیورو رپورٹ) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل آحسان محمود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور گلگت بلتستان کا تعلق سر اور دھڑ جیسا ہے جو ایک دوسروں سے جدا نہیں ہوسکتے ۔ شہیدوں کی سرزمین غذر بہت جلد سیاستدانوں کی سرزمین ہوگی وہ ضلع غذر میں سیمنار سے خطاب کر رہے تھے
ضلع غذر میں منعقدہ سیمنار بعنوان ” گلگت بلتستان کا تاریخی پس منظر اور خطے میں اس کی اہمیت کے حوالے سے ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل آحسان محمود خان ‘ صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا اور ممبر قانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی نے شرکت کی ۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام سب سے پرآمن اور محب وطن پاکستانی ہے ۔ گلگت بلتستان کا 70 سالہ دور سب سے سہنرا دور رہا ہے اور یہ خطہ ترقی کی راہپر گامزن ہے اور مزید ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے کامیاب آپریشنز اور آمن و آمان بہتر ہونے پر اس سال پچیس لاکھسے زائد سیاحوں نے گلگر بلتستان کا رخ کیا ۔ انہوں نے کہا کی گلگت میں بہت جلد میڈیکل کالج ‘ کالج آف نرسنگ اور ویکشنل کالجز کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔
ممبر قانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ایک بار پھر سے کسی آڈر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کا جوان آج بھی سیاچن کی سرحد پر ملک کا دفاع کررہے ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی جغرافیائی اور مستقبل میں اس خطے کی اہمیت کے حوالے سے روشنی ڈالی ۔ گلگت بلتستان ایک گیٹ وے کی حثیت رکھتا ہے اور سی پیک کے بعد یہ خطہ ایک گیم چینجر ثابت ہوگا ۔
مقررین کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے اور مکمل آئینی حقوق دئے جائے تاکہ یہاں کے باسی بھی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکے ۔