خبریں

گنش سُپریم کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ )گنش سُپریم کونسل کا اجلاس، جان عالم بلامقابلا صدر منتخب ۔۔ گنش سپریم کونسل کا اجلاس ہنزہ کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں گنش کے تمام قبیلوں کے نمائندہ وفد نے شرکت کی۔ پہلے مرحلے میں سپریم کونسل گنش کے نمائندوں کا انتخاب کیا گیا ۔ جس کے بعد 26کی تعداد میں ممبروں کو نامزد کیا گیا جس میں گنش کے ہر قبیلے سے نمائندوں کو شامل کیا گیا ۔دوسرے مرحلے میں سپریم کونسل نے متفقہ طور پر جان عالم کو چیئرمین ، تہذیب حسین وائس چیئرمین جبکہ لیاقت حسین کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ۔

مشاورتی بورڈ میں اعجاز حسین نمبردار ، خادم حسین ایڈوکیٹ و دیگر کو منتخب کیا گیا ۔ سپریم کونسل کے ترجمان کی ذمہ داری محمد علی کو سونپی گئی ۔ سپریم کونسل کا باضابطہ حلف برداری آئندہ اتوار کو ڈپٹی کمشنر ہنزہ کی صدارت میں ہوگا ۔ نو منتخب چیئرمین جان عالم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ گنش کے سماجی مسائل کا حل اسی پلیٹ فارم کےذریعے ہوگا ۔ سپریم کونسل غیر سیاسی ادارہ ہوگا جو صرف اور صرف سماجی اقداراور روایات کو دوام دینے کیلئے اپنا حکمت عملی ترتیب دے گا ۔ سماجی برائیوں کو کم سے کم کرنے کیلئے حکومتی اداروں کی دست گیری کی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button