خبریں

ہنزہ، سات مہینے گزرنے کے باوجود اُلتر نالےمیں تباہ شدہ واٹر چینلز کے سربند بحالی کے منصوبوں پر عمل درآمد نہیں ہو سکا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) گزشتہ گرمیوں کے سیزن میں اُلتر نالے میں طغیانی سے تباہ شدہ واٹر چینلز کے سربند سات مہینے گزرنے کے باوجود بحالی کے منصوبوں کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔

سنٹر ہنزہ علی آباد ،التت اور گنش کے نمبرداروں نے مشترکہ اخباری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ گرمیوں کے سیزن میں اُلتر نالے میں طغیانی آنے سے سنٹر ہنزہ کے بیشتر واٹر چینلز کے سر بند تباہ ہوچکے ہیں کئی ایام پانی کی بندش کے بعد عوام ہنزہ نے بڑی محنت سے عارضی طور پر پانی بحال کیا ہے ۔ اُلتر نالے میں سیلاب کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی حکومت اور صوبائی حکومت نے سر بند دوبارہ سے بنوانے کے لئے کمیٹی تشکیل دیا تھا کمیٹی نے متعلقہ ایریا کا تفصیلی دورہ کرکے رپورٹ مرتب کیا تھا لیکن سات مہینے گزرنے کے باوجود تاحال کوئی مثبت آڈر نہیں آیا ۔متعلقہ دیپارٹمنٹ کی تاخیری حربوں کے باعث عوام ہنزہ میں مایوسی پھیل رہی ہیں اگر یہ نہایت اہمیت کے حامل منصوبے بروقت مکمل نہیں ہوئیں تو آئندہ سیزن میں خشک سالی کا سامنا ہوسکتا ہیں جس کی وجہ سے کاشت کاروں ، کاروباری طبقہ سمیت گھریلو صارفین کو نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔

گزشتہ سیزن میں ماہ رمضان کے مقدس ایام میں اُلتر نالے کا پانی منقطع ہونے سے ہنزہ میں پینے ، آب پاشی کی پانی کی قلت پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے کاشت کاروں کی کھڑی فصیلں سمیت پھلدار و غیر پھلدار درخت سوکھ گئے تھے جس کے بعد عوام ہنزہ نے پورا مہینہ جدوجہد کے بعد عارضی طور پر پانی بحال کیا ہیں لیکن یہ کوئی مستقل حل نہیں ہے ان باتوں کو دہرانے کا مطلب یہ ہے کہ آئندہ سیزن میں یہ صورت حال پیدا نہ ہو متعلقہ ادارے بروقت کام کرکے عوام کو اس ازیت سے نجات دلائیں ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ گرمیوں کے سیزن آنے سے پہلے تمام واٹر چینلز کے سربند سمینٹ میں بنواکر تیار کیا جائے تاکہ علاقہ مزید خشک سالی سے بچ سکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button