خبریںچترال

مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے والا نوجوان گرفتار

چترال(بشیر حسین آزاد)31 دسمبر کو اویرت شغور چترال میں مقامی افراد کی مارخور کو پکڑتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی تھی۔ اب اُس ویڈیو کی اصل حقیقت سامنے آگئی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے وضاحتی رپورٹ کے مطابق مورخہ 30-12-2018کے روزاویرت شاہ شاہ میں ڈیوٹی پر موجود وائلڈلائف اسٹاف نے بذریعہ دوربین دو اشخاص کو 10سالہ مارخور پر فائر کرتے ہوئے دیکھا اور وقت ضائع کئے بغیر جائے وقوعہ پہنچنے کی کوشش کی مگر ملزماں مارخور کو زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگنے میں کامیاب ہوئے اور زخمی جانورنے بھی مشکل پہاڑ میں پناہ لی ۔

اگلے دن زخمی جانور جب پہاڑ سے نیچے آئی تو وائلڈلائف اسٹاف وہاں موجود کمیونٹی کی مدد سے اسکی علاج معالجے کی غرض سے جانور کو قابو میں کرنے میں کامیاب ہوئے اور جلدازجلد وئٹرنیری ہسپتال چترال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم مارخورراستے میں ہی مرگئی اور اس مردہ مارخور کا چترال ویٹرنیری ہسپتال میں ڈاکٹرشیخ احمد نے پوسٹ مارٹم کیا ۔

جبکہ ملزم اسلم بیگ ولد میرساکنہآوی شغور کے خلاف وائلڈلائف ایکٹ 2015کے تحت چالان چاک کیا گیا اور گزشتہ رات2:30منٹ پر محمد حسین ڈی ۔ایف ۔او وائلڈلائف چترال،ارشاد احمد ڈی ۔ایف ۔او چترال،نور جما ل ایس۔پی اپریشن چترال پولیس اور ان کے عملے کے ہمراہ ملزم کے گھر پر کامیاب چھاپہ مارکر ملزم اسلم بیگ کو اس کے گھر واقع شغور سے برآمد کرکے گرفتار کیااور7 جنوری کی صبح اسسٹنٹ کمشنر چترال کی عدالت میں پیش کیا اورعدالت عالیہ نے ملزم اسلم بیگ کو جیل بھیج دیا ۔ جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button