صوبائی وزرا کے بیانات حفیظ سرکار کی کرپشن کا پردہ چاک کر رہے ہیں، فدا حسین رہنما تحریک انصاف ضلع نگر

گلگت(عبدالوہاب ربانی ناصر) صوبائی منسٹرز کے میرٹ کے خلاف بیانات حفیظ کے خلاف ریفرنڈم ہیں ۔ تین سال سے چور دروازہ سے ون مین شو چل رہا تھا۔ ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف ضلع نگر ایڈوکیٹ فدا حسین عباسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ انہو ں نے مذید کہا کہ وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی صوبائی حکومت کی غبارے سے ہوا نکل کر منسٹرز ایک دوسروں کے خلاف چارج شیٹ پیش کر رہے ہیں ۔ صوبائی حکو مت نے مختلف پراجیکٹ میں اپنے خاص بندوں کو ٹھیکے دے کر ٹکینکل طریقے سے کرپسش کیا ہے ۔ بہت جلد احتساب ہو گا ۔انشاءاللہ گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد کرپٹ عناصر کا احتساب ہو گا ۔اب وقت آیا ہے کرپٹ عناصر کو گہرا تنگ کر کے قومی دولت واپس لینا کا ۔ عوام مختلف مسائل کا شکار ہیں ۔ شدید برف باری سے مذید نظام ز ندگی مفلوج ہو کر رہے گئی ۔ صوبائی حکومت کے منسٹر صاحبان سردیوں میں مزے لینے شہروں اور باہر ممالک میں جاکر عیا شیاں کر رہے ہیں ۔ غریب عوام کو صرف بیانات دے کر وقت ٹالتے ہیں ۔ غریب عوام دن بدن مسائل کا شکار ہوتے ہوئے زہنی مرض کا شکار بن جاتے ہیں ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments