سیاست
وزیر اعلی نے چھوٹے ملازمین کو انکا حق دے کر عوام کا دل جیت لیا ہے، حاجی غندل شاہ صدر ن لیگ دیامر ڈویژن
چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے غریب اور چھوٹے ملازمین کو انکا حق دے کر عوام کا دل جیت لیا ہے ۔کئی سالوں سے مفت میں متعدد محکموں میں فرائض منصبی انجام دینے والوں ملازمین کی سن لی اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا ترقیاتی منصوبوں ، ملازمتوں اور عوام کی معیار زندگی بدلنے کے وژن ہی ترقی یافتہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے آج گلگت بلتستان کے عوام وزیراعلیٰ کی بہترین پالیسیوں کو صرف اس وجہ سے داد دے رہے ہیں کہ ان کی سوچ عوام کک فلاح ، عوام کی خدمت اور عوام کی معیار زندگی بدلنے کیلئے ہے ۔انشاءاللہ وزیراعلیٰ اپنے دور حکومت میں گلگت بلتستان کو ایک ترقی یافتہ خطہ بناکر دم لینگے ۔۔۔