خبریں
سپریم کورٹ کے فیصلے نے عوام کو غلامی کی طرف دھکیل دیا، بیوروکریسی کو مضبوط کر دیا گیا، بی بی سلیمہ ممبر اسمبلی
گلگت (ابو ضرار) ممبر گلگت بلتستان اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ متنازعہ حیثیت کا تعین کرنے کے لیے متحدہ ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوام کو مایوسی ہوئی ہے۔ اس فیصلے سے عوام کو غلامی کی طرف دھکیلا گیا ہے، اور بیوروکریسی کو مظبوط کر کے گورنر اور وزیر اعلیٰ کے اختیارات کو کم کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔ وہ یہاں جمعہ کے روز عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کر رہی تھی۔
بی بی سلیمہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد گلگت بلتستان میں متنازعہ حیثیت کے تعین کے لئے تمام جماعتوں اور عوام کو متحد ہو کر تحریک چلانے کی ضرورت ہے گلگت بلتستان آگر متنازعہ ہیں تو یہاں سی پیک منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم کیسے بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے فیصلے خود کریں گے۔