یاسین: لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام شدید سردی میں سڑکوں پر نکل آئے
یاسین(معراج علی عباس) یاسین میں لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام منفی 14 کی خون جما دینے والی سردی اور شدید برفباری کے دوران یاسین کے مختلف علاقوں میں محمکہ برقیات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ یاسین کے نشیبی علاقہ سیلی ھرنگ اور بالائی علاقہ سندھی اور تھوئی میں عوام کی ایک بڑی تعداد محکمہ برقیات غذر کے خلاف روڑ پر آکر شدید احتجاج کرتے ہوے محکمہ برقیات کے ناقص کارکردگی پر نعرہ بازی کی۔
تھوئی میں 500 سے زیادہ لوگوں نے ایک فٹ کے قریب برفیلے سڑک پر احتجاج کرتے ہوے چار کلو میٹر تک پیدل مارچ کیا۔ مظاہرین نے 8 گھنٹے تک مسلسل احتجاج کیا اور تھوئی گلگت مین روڑ کو چار گھنٹوں تک ہر قسم کے ٹریفک کے لے بند کیا۔ روڑ کی بندش کے باعث دونوں اطراف درجنوں گاڑیاں پھنس کررہ گیئں ۔
احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ یاسین میں چار پاور ہاؤسز ہونے کے باجود بجلی کا بحران محکمہ برقیات غذر کی نااہلی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ محکمہ برقیات غذر کے حکام یاسین کے عوام کو اندھیرے میں رکھ کر بجلی یاسین سے باہر کےدیگر علاقوں کو فراہم کررہیں ہیں ۔ جبکہ محکمہ برقیات کے ساتھ ہونے والی اگریمنٹ کے مطابق سیلی ھرنگ پاور ہاؤس سے 70 فی صد بجلی یاسین کو اور 30 فی صد باہر دینے کا موجود ہے ۔ عوام یاسین نے محکمہ برقیات کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے ہر گھر کے کنکشن پر فیوز لگوایا ہے۔یاسین میں کوئی ایسی کارخانہ وغیرہ موجود نہیں ہے جہاں بڑی مقدار میں بجلی استعمال ہوتا ہو۔ چار پاور ہاوسز ہونے کے باوجود صرف بلب روشن کرنے کے لے بھی بجلی کا نہ ہونا محکمہ برقیات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
مقررین نے کہا کہ محکمہ برقیات سے بغیر لوڈشیڈنگ کے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ نہیں کرتے بلکہ ہم محکمہ برقیات سے مطالبہ کرتے ہے کہ دستیاب بجلی کو تمام علاقوں میں برابری کے بنیاد پر تقسیم کریں۔ مقرین نے کہا کہ یاسین کے بالائی علاقوں میں ایک دن جب کہ سب ڈویژنل ہیڈکوارٹر یاسین اور نشبی علاقوں میں چار دن بجلی فراہم کرنے کے ساتھ اسپشیل لائنز اور ٹرانسفارمرز کےذریعے بجلی دی جاری ہے۔ محکمہ برقیات اپنے نظام کو درست کرتے ہوے پورے علاقے میں ایک ہی شیڈول کے تحت بجلی فراہم کریں۔
یاسین تحصیل انتظامیہ اور محکمہ برقیات یاسین کے حکام نے سیلی ھرنگ اور تھوئی میں عوام کے ساتھ مذاکرات کے بعد احتجاجی مظاہرین کو پرامن طورپر منتشر ہو گئیں۔ جبکہ سندھی کے مظاہرین نے تین دن کا ڈیڈلاین دیتے ہوے تین دنوں کے اندر بجلی کی صورت حال بہتر نہ ہونے کے صورت میں محکمہ برقیات یاسین کے مرکزی دفتر کے سامنے بجلی کی بحالی تک دھرنا دینے کا فیصلہ کرکے احتجاج کو ختم کیا۔
یاسین میں بجلی کی بحرانی کیفیت کے حوالے سے ایس ڈی او محمکہ برقیات یاسین محمد انور خان کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے قبل یاسین کے تمام علاقوں میں ایک ہی شیڈول کے تحت چار دن بجلی فراہم کیا جارہا تھا مگر گزشتہ تین چار دنوں میں شدید سردی کے باعث تھوئی پاور ہاؤس اور نازبر پاور کے لیے پانی میں کمی ہوئی ہے جس باعث تھائی اور نازبر پاور ہاؤس میں بجلی کی پیداواری صلاحیت نصب سے بھی کم ہوگئی ہے، جس کی وجہ یاسین کے بالائی علاقے جن کے لے تھوئی اور نازبر پاور ہاؤس سے بجلی دی جاری ہیں میں بجلی چار دن سے کم ہوکر ایک دن پر آئی ہے۔ جبکہ سیلی ھرنگ پاور ہاؤس کی ایک مشین میں فنی خرابی کے باعث گزشتہ شام سے بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ۔انہوں نے عوام سے موسم کی صورت حال میں بہتری تک محکے کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کیا ہے۔