خبریں

سینئر صحافی محبوب خیام کے والد عالیجاہ خدا داد خان انتقال کر گئے

گلگت: گلگت بلتستان کے سینئر صحافی محبوب خیام کے والد گرامی معروف عالم دین الواعظ عالیجاہ مدرس وخلیفہ خداداد خان راولپنڈی میں انتقال کرگئے،مرحوم کی عمر 96 برس تھی ،مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں اوشکھنداس میں سپردخاک کردیاجائے گا،مرحوم نے پسماندگان میں چاربیٹے اور چار بیٹاں ہیں، مرحوم نے 10سال آنریری واعظ کے طور پر ،9سال موکھی جبکہ 15سال بطور مدرس بچوں کو قران اور تفسیر پڑھاتے رہے، مرحوم نے پانچ سال تک بطور خلیفہ بھی خدمات انجام دیں مرحوم گزشتہ ایک سال سے راولپنڈی میں مقیم تھے گزشتہ روز ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

واضح رہے کہ مرحوم گلگت بلتستان کے سینئر صحافی روزنامہ بادشمال کے ایڈیٹر محبوب خیام اور سابق ایڈمن آفیسر محمداسلم کے والد اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان وسابق ممبر ضلع کونسل گلگت حیات بیگ کے بہنوی تھے۔

سینئر صحافی محبو ب خیام کے والد خلیفہ خداداد خان کے وفات پر گلگت بلتستان نیوز پیپرا سوسائٹی کے صدر ایمان شاہ ، جنرل سیکریٹری ریاض علی ، امتیاز علی سلطان ، اشرف عاشور ، ارشد ولی ، ندیم خان ، بشارت مہند ، علی حیدر ، منظور حسین ، راجہ شاہ سلطان اور دیگر نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی تعزیت کی ہے ۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا کرے ۔

سینئر صحافی محبوب خیام کے والد گرامی کی اچانک وفات پر اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے دلی تعزیت کرتے ہوئے سینئر صحافی محبوب خیام اور انکے خاندان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے انہوں نے پسماندگان کے نام تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ مرحوم کو اللہ پاک اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا سے نوازے ۔آمین

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button