خبریں

ضلع کھرمنگ میں کشمیریوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں

کھرمنگ (سرورحسین سکندر سے ) ضلع کھرمنگ میں کشمیریوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔ مرکزی ریلی ڈپٹی کمشنر عباس علی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس طولتی سے نکلی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیں۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر کشمیریوں کے حمایت اور قابض فوج کے خلاف نعرے درج تھے۔ یہ ریلی طولتی سے سکردو کی طرف نکلی جہاں بلتستان کے مرکزی یوم یکجہتی تقریب میں شامل ہوئی۔

دوسری جانب کھرمنگ کے سرحدی علاقوں میں بھی کشمیر ی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے ریلیاں نکالی گئیں جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ کیپٹن ریٹائرڈ شہریار شیرازی نے کارگل بارڈ کے عقب میں موجود گاوں میں ریلی کی قیادت کی۔ ریلی میں سول اور عسکری حکام نے بھی شرکت کیں۔ باغیچہ کھرمنگ میں ہزاروں لوگوں نے کشمیری عوام کی حمایت میں ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی۔

شرکاسے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ شہریار شیرازی نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ ستر سالوں سے آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اپنی اس جدوجہد میں اب تک اسی ہزار کے قریب لوگوں نے جام شہادت نوش کی ہے۔ لاکھوں بچے یتیم ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں عورتوں سے ان کے سہاگ چھین لئے ہیں۔ بھارتی افواج کی طرف سے کشمیری نہتے لوگوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ اب عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لیا جائے اور کشمیری عوام کی امنگوں پر ان کو حق خود ارادیت دلایا جائے۔ بھارتی فوج کو یہ بتاتے چلے کہ وہ دن دور نہیں جب شہدائے آزادی کا خون رنگ لے آئے گی اور کشمیرسے بھارتی فوج گیڈر کی طرح جلد نکل جائے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button