چلاس (رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کے ڈاکٹروں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ۔ احتجاج کے اگلے مرحلے میں مکمل طور پر ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ اور پرائیویٹ کلینک بند کر دئیے جائیں گے ۔ حتجاج کے باعث سینکڑوں مریض رلنے لگے۔ دور دراز سے آئے مریض ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے سہولیات کی کمی ، فنڈز کٹوتی، ڈاکٹروں کی کمی اور نظرانداز کئے جانے کے خلاف ہڑتال کر رکھی ہے ۔ روزانہ صبح آٹھ بجے سے ساڑھے دس تک دو گھنٹے کام چھوڑ ہڑتال کی جاتی ہے ۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن دیامر استور نے احتجاج کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسائل حل ہونے تک احتجاج جاری رہے گا ۔ احتجاج کے اگلے مرحلے میں ڈیوٹی کا مکمل بائیکاٹ کرنے کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ کلینکس بھی بند کئے جائیں گے۔