نگر : آئی جی گلگت بلتستان نےڈسٹرکٹ شکایات سیل کا افتتاح کیا
نگر ( اقبال راجوا) اب عوام کسی بھی تھانے کے متعلقہ ایس ایچ او یا کسی بھی پولیس کے خلاف شکایت کہیں سے بھی درج کرا سکیں گے اس کام کے لئے ایس پی آفس ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر میں آئی جی گلگت بلتستان ثناؤاللہ عباسی نے ڈسٹرکٹ شکایات سیل کا افتتاح کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی ثناؤاللہ عباسی نے آج ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر ایس پی آفس میں ضلعی شکایات سیل کے دفتر کا افتتاح کر دیا ۔
ڈسٹرکٹ شکایات سیل میں ضلع نگر کے حدود کے علاوہ کہیں سے بھی کسی جگہ سے زبانی یا ٹیلیفون پر محمکہ پولیس اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف کسی بھی شکایت پر فوری کاروائی کی جائے گی۔ مذکورہ دفتر چوبیس گھنٹے کام کرے گا جہاں ایک انسپکٹر سمیت دو پولس جوان ڈیوٹی پر چوبیس گھنٹے تعینات ہونگے۔ اس دفتر کو وزیر اعظم پاکستان کی وژن کے مطابق تھانوں میں بروقت ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے یا فوری طور پر پولیس کاروائی نہ ہونے کی شکایات کے خاتمے کے لئے کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ شکایات سیل میں شکایت کی اندراج پر فوری کاروائی کی رپورٹ متعلقہ انسپکٹر تیار کر کے ضلع کا ایس پی اور اسی کاروائی کو آئی جی پی تک پہنچائے گا۔ آئی جی پی اسی کاروائی کو بلا تاخیر وزیر اعظم کے دفتر میں قائم شکایت سیل پہنچا دیا جائے گا۔
اگرچہ ضلع نگر میں جرائم کی شرح زیرو ہے لیکن عوام کا کہنا ہے کہ اس شکایات سیل سے عوام کا محکمہء پولس پر مذید بڑھے گا جس سے عوام کو تحفظ کے حوالے سے بھی اطمینان ہوگا۔ سب سے بڑی بات جرائم کی روک تھام میں اس دفتر کی کار کردگی نمایاں ہوگی۔