خبریں

ہنزہ میں‌ٹیکیسیوں‌پر مخصوص سٹیکرز اور پیلے بورڈز لگ گئے، پہچان میں‌آسانی ہوگی

ہنزہ ( اجلال حسین ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن ہنزہ نے ضلع بھر میں ٹیکسی گاڑیوں پر ٹیکسی کا مخصوص سٹیکر چسپاں کر دیا ۔ عوام الناس کو ٹیکسیوں کی پہچان میں آسانی پیدا کرنے کے لئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن نے ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں میں چلنے والی ٹیکسیوں پرپیلے رنگ کا ٹیکسی کا نشان اورسٹیکر لگا دیاگیا ۔

ETOہنزہ سید یاسر حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ٹیکسیوں پر نشان لگانے کا مقصد عوام الناس کو آگاہی دینا ہیں اسکے علاوہ ضلع ہنزہ میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا بے تحاشہ رش اور مقامی و غیر مقامی، و نجی و عوامی گاڑیوں میں تمیز نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنا ہے۔

تمام  مقامی ٹیکسیوں پر پیلے رنگ کا نشان اور سٹیکر لگا دیا گیا ہے جس سے مقامی افراد خصوصاً خواتین اور بزرگ افراد کو ٹیکسیان پہنچاننے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ہذا کی جانب سے جاری شدہ سٹیکر اور ٹیکسی کا نشان لگائے بغیر کار، پراڈو سمیت تمام گاڑیاں جو مسافر وں کو سہولیات فراہم کرینگی ان پر بھاری جرمانے لگائے جائیٰں گے، اور ان کی گاڑی بھی سرکار کے قبضے میں لی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button