دیامرپولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا
چلاس: دیامرپولیس کے مختلف تھانہ جات کی آپریشنل ٹیموں کی کامیاب ٹارگٹیڈ کاروائیاں ۔ مختلف سنگین جرائم میں قانون کو مطلوب 5 اشتہاری مجرمان سمیت ایک بھگوڑہ گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق پولیس آپریشنل ٹیم نے ایک ٹارگٹڈ کاروائی کےدوران تھانہ KKH چلاس کو عرصہ دو سال سے مقدمہ نمبر 26/2017بجراٸم 506ضمن (ii)452/34ت پ میں مطلوب تین مجرمان اشتہاری ١۔غلام نبی۔٢۔جہانگیر پسران دریا۔٣۔نوشیروان ولد عبدالکریم ساکنان کھنبری کو گرفتار کر لیا۔
دوسری کاروائی میں پولیس نے تھانہ داریل کو قتل اور اقدام قتل کے جرائم کےتحت درج مقدمہ علت نمبر 35/2016بجراٸم 302/324/114/109/34 میں گزشتہ تین سال سے مطلوب مجرم اشتہاری کھتورو ولد یر خان ساکن گیال داریل کو گرفتار کر لیا۔
دیگر کاروائیوں کے دوران تھانہ تھور کو گزشتہ تین سال سے اغواء کے جرم میں مطلوب مجرم اشتہاری حسین ولد جمعہ سید ساکن تھور جوکہ مقدمہ علت نمبر 13/2018میں اغواء کاری میں ملوث ہوکر پولیس کو مطلوب تھا گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ جل کو مطلوب بھگوڑہ محمد اسماعیل ولد عبدالقیوم ساکن نیاٹ بھی ایک چھاپے کے دوران گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
گرفتار مجرمان اشتہاری کے بابت تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ بھگوڑہ کو متعلقہ فارمیشن کے حوالہ کردیا جائیگا۔
SP محمدعمران کھوکھر نےدیامر پولیس کی جانب سے کامیاب ٹارگٹڈ کاروائیوں اور گرفتاریوں پر متعلقہ پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے قانون شکن عناصر کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کو مزید تیز تر کرنے کی ہدایت کی ہے۔