نگر میں صحافیوں کے لئے ناکافی سہولیات کے باوجود عملی صحافت کو برقرار رکھا جائے گا
نگر( اقبال راجوا) نگر پریس کلب تمام ضلعی اداروں کے سربراہان سے ان کی کار دگی کےحوالے سے ان کے دفاتر میں مرحلہ وار ملاقات کریں گے۔ اس سلسلے میں آج نگر پریس کلب کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نگر پریس کلب کے تمام ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں نگر پریس کلب کی عمارت کے لئے سپریم کونسل نگر ،انجمن امامیہ نگر اور ڈی سی نگر سے فوری طور پر رابطہ کریں گے اور ضلعی ہیڈ کوارٹر میں نگر پریس کلب کے لئے اراضی مختص کرادی جائے گی۔
ممبران پریس کلب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلع نگر میں صحافیوں کے لئے ناکافی سہولیات کے باوجود عملی صحافت کو برقرار رکھا جائے گا اور گلگت بلتستان کے تمام اخباری مالکان سے صحافیوں کے لئے درپیش مسائل کو اپنے اخبارات میں نمایاں کوریج دینے سمیت ضلع نگر کے مسائل کو بھی خصوصی طور پرتمام اخبارات میں اہم ترین حصوں میں اشاعت کے لئے درخواست کی جائے گی۔
صحافیوں نے ضلعی اداروں کے سربراہانں سے اس کے محکمے کی کار دگی کےبارے میں تفصیلی انٹریوز کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نگر کمال الدین قمر شہزادسے ایک خصوصی نشست ایک دن بعد کی جائے گی جس میں تمام اقدامات او ر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔