سیاست

پیپلز پارٹی چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، سابق صوبائی وزیر بشیر احمد

گلگت ( پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے نائب صدر و سابق صوبائی وزیر بشیر احمد نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمن سیاست دان نہیں بلکہ ٹھیکیدار ہے۔ چار سال کے عرصے میں مسلم لیگ ن کی حکومت علاقے کے عوام کو دینے کے بجائے عوام سے انکی ملکیتی زمین بھی چھین رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی اخبار میں چھپنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ، پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور پیپلز پارٹی نے مجھے عزت اور مقام دیا جسکو کبھی فراموش نہیں کر سکتا اور پیپلز پارٹی چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اورپیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی عوامی منشور کے ساتھ میدان میں آئی گی اور عوامی طاقت سے ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یار دوستیاں شازین بگٹی کے ساتھ بھی ہے اور دیگر بہت سے پارٹیوں کے سیاست دانوں کے ساتھ بھی۔ جس کا یہ مطلب نہیں کہ میں اپنی پارٹی کو چھوڑ کے ان کی جماعت میں شامل ہورہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ایک صحافی نے ہمارے تحریک انصاف کے دوستوں کے ساتھ تصویر کو دیکھ کر اپنی ذہنی اختراح کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ میں پیپلزپارٹی کو چھوڑ کے کسی اور جماعت میں جانے کی سوچ بھی نہیں سکتا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button