عوامی مسائل

ایکشن کمیٹی گلاب پور وزیر پور کا قیام، عوامی مسائل حل کرنے کا عزم

شگر(عابدشگری) ایکشن کمیٹی گلاب پور وزیر پورکا قیام،مجید ملک ایکشن کمیٹی کے صدر اور عبدالطیف جنرل سیکریٹری منتخب،وزیر اعلیٰ سے گلاب پور تحصیل کی نوٹیفکیشن جاری کرنے اور علاقائی مسائل حل کرنا ایکشن کمیٹی کی اولین ترجیح قرار،گلاب پور اور وزیر پور سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور نوجوان قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں شگر گلاب پور وزیر پور سے تعلق رکھنے والے عمائدین سماجی شخصیات اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس علاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اور تمام جوانوں کی متفقہ رائے سے ایکشن کمیٹی گلاب پور وزیر پور کا قیام عمل میں لایا گیا۔جس کا بنیادی مقصد تحصیل گلاب پور کے لئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے اعلان پر عمل درامد سمیت دیگر علاقائی مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانا ہیں۔اجلاس میں تمام ممبران کی اتفاق رائے سے مجید ملک کو صدر ،عبدالطیف (وزیر اکی)کو جنرل سیکریٹری ‘شرافت حسین فنانس سکریٹری ‘ فدا حسین ذاکر ڈپٹی جنرل سکریٹری ،علی خان ثمر رابطہ سکریٹری اورندیم شگری و منور ساجد کو میڈیا کوارڈنیٹر نامزد کیا گیا۔جبکہ ممتاز شگری کو سوشل میڈیا کوارڈینٹر منتخب کیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button