خبریں

وزیر اعلی تعزیت کے لئے مرحوم محمد سلیم، معاون خصوصی، کے گھر پہنچ گئے

استور(سبخان سہیل) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن مرحوم سلیم کی تعزیت کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے ان کے ہمراہ وزیر قانون اورنگ زیب ایڈوکیٹ ،وزیر بلدیات فرمان علی خان ، پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل بھی تھے انہوں نے مرحوم محمد سلیم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اس موقعے پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ محمد سلیم اپنی پارٹی کا ایک اہم اثاثہ تھا ان کے جانے سے استوری عوام اور مسلم لیگ ن میں جو کھلا پیدا ہوا وہ آسانی سے پرُ نہیں ہو سکتا ہے مرحوم نے مشرف کے آمرانہ دور میں بھی ن لیگ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں مرحوم سلیم میرے شہید بھائی کے دور سے مسلم لیگ ن میں تھے وہ پارٹی میں مجھ سے سنیر تھے محمد سلیم کی اہلیہ اور ان کے بچوں کے لئے بحثیت پارٹی صدر مالی معاونت کے لئے موثر اور سنجید اقدامات اٹھاینگے انہوں نے مزید کہا کہ محمد سلیم ان سیاسی ورکروں میں سے ایک تھے جو اپنے دشمنوں کو بھی خوش مزاجی سے اپنا رہے تھے انہوں نے کسی مقصد کے بغیر استوری عوام کے لئے خدمات کیا محمد سلیم نے 2009 کے الیکشن میں ہمارے ٹکٹ الیکشن میں حصہ لیا اور ان کو اس الیکشن میں ہارایا گیا اسی طرح 2015 کے انتخابات میں سیٹنگ گورنمنٹ ہونے کے باجود بھی برکت جمیل کے لئے الیکشن میں سپورٹ کر کے حلقہ 2 کہ نشست مسلم لیگ ن کے لئے گفٹ کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ سیاست صیح طرح کی جاے تو عبادت ہے اور ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ سیاسی لوگوں کی قدر نہیں کرتے ہیں آج عمران خان نے پاکستان میں گالی کلچر ک فروخت دیا اور جس وجہ سے ان کے کارکن بھی اسی تربیت کے مطابق نکلے ہیں مسلم لیگ ن ایک ایسی جماعت ہے جن کے کارکنوں کو بھی سیاسی تربیت دی ہے اس موقعے پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مرحوم سلیم کے قبر میں جا کر فتح خوانی کی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button