خبریں

دیامر میں ایل جی آرڈی کی کارکردگی مایوس کن ہے، سیکریٹری بلدیات حاجی ثنا اللہ

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیکرٹری بلدیات گلگت بلتستان حاجی ثناءاللہ نے کہا ہے کہ دیامر میں ایل جی آر ڈی کی کارکردگی مایوس کن ہے ۔محکمے کے زمہ داران کا ابھی تک ترقیاتی منصوبوں کے بارے لاعلم ہونا ناقابل برداشت ہے ۔ہر یونین کونسل میں قائم کئے گئے دفتر میں تمام سہولیات دی جائیں اور سٹاف کی حاضری متعلقہ یونین کونسل میں یقینی بنائی جائے ۔یونین کونسل کے دفاتر چلاس شہر کے بجائے متعلقہ یونین کونسلوں میں ہی ہوں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بلدیہ چلاس کے دفتر میں ضلع کونسل ، ایل جی آر ڈی اور بلدیہ چلاس کے حکام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس فنڈز کی کمی نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ بہترین اور اہم عوامی نوعیت کی اسکیموں کا انتخاب کرے اور کامیاب سکیمیں دیں تاکہ عوام براہ راست مستفید ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر بچے کی پیدائش پر برتھ سرٹیفکیٹ جاری یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تمام سکیمیں کمیونٹی کے افراد پر مشتمل پراجیکٹ کمیٹی کے زریعے تعمیر کرنے کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چلاس شہر میں سیوریج سسٹم کے حوالے سے واپڈا حکام کے ساتھ بلدیہ چلاس باقاعدہ میٹنگ کریں تاکہ کوئی ایریا رہ نہ جائے ۔اس موقع پر انہوں نے ویسٹ منیجمنٹ کیلئے کنٹرول روم تعمیر کرنے کے احکامات بھی دیئے ۔سیکرٹری بلدیات کو بلدیہ دفتر میں روایتی ٹوپی اور شال بھی پہنائی گئی ۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button