عوامی مسائل

استور ویلی روڑ کی ناقص تعمیر، دیوار گرنے سے ٹرک حادثے کا شکار، ڈرائیور جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، کنڈیکٹر شدید زخمی

استور ( سبخان سہیل ) استور ویلی روڈ کی ناقص تعمیر کا پہلا حادثہ، مشکن کے قریب سیمنٹ سے بھری ٹرک دیوار گرنے سے دریا میں جاگری، حادثے کے نتجے میں ٹرک ڈرائیور موقعے پر جان بحق ہوگیا، جبکہ کنڈیکٹر شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال استور منتقل۔

تفصیلات کے مطابق استور ویلی روڈ کی دیواریں انتہائی ناقص میٹریل سے تعمیر کی جارہی ہے۔ سیمنٹ کی جگہ ریت اور مٹی ملا کر دیواریں بنائی جارہی ہیں۔ سڑک گاڑیوں کے لئے موت کا کنواں ثابت ہورہا ہے۔ سائیڈ پر تعمیر شدہ دیوار سرکنے سے ٹرک دریائے استور میں جاگری، جس سے ڈرائیور جان بحق جبکہ کنڈیکٹر زخمی ہوگیا۔

مقامی افراد نے کہا ہے کہ متعدد بار کام کے ناقص معیار کی طرف توجہ مبذول کرنے کی کوشش کی گئی ہے مگر حکام ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button