خبریں

گورنرراجا حسین مقپون نے گلگت بلتستان اسمبلی کا 38 واں اجلاس 29 اپریل کو طلب کرلیا

گلگت (عبدالرحمان بخاری سے) گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس 29 اپریل کو طلب کرلیا گیا اسمبلی سیکریٹریٹ زرائع نے بتایا کہ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے گلگت بلتستان اسمبلی کا 38 واں اجلاس 29 اپریل کو دن دو بجے طلب کرلیا ہے اجلاس تین مئی تک جاری رھے گا اسمبلی اجلاس سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد کی زیرِ صدارت منعقد ھوگا اجلاس میں قانون سازی اور اہم امور پر فیصلے ھونگے گلگت بلتستان اسمبلی کو ایک سال میں 120 روز تک اجلاس کے انعقاد کا ہدف دیا گیا ہے ممبران اسمبلی کی عدم دلچسپی کے باعث اسمبلی یہ ہدف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ھے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button