گوپس یاسین ضلع کی نوٹفیکیشن سے مخالفین خاموش ہوجائیں گے، اسلم پرویز رہنما ایم ایس ایف

یاسین ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان اسلم پرویز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گوپس یاسین ضلع کی منظوری پر وزیراعلیٰ کے مشکور ہیں. نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سیاسی مخالفین خود خاموش ہونگے. وقت کا تقاضا ہی یہی تھا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر سے دوری اور موجودہ آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے گوپس یاسین کو الگ ضلع بنانا جائے. صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد ضلع غزر میں مسلم لیگ کے سیاسی مخالفین زہینی پریشانی میں مبتلا ہیں جو ہی صوبائی حکومت کی جانب سے نئے اضلاع کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد یہ لوگ خود خاموش ہونگے. اسلم پرویز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے ہر سطح پر ضلع غزر کو ترجیح دیا ہے ضلع غزر میں اربوں کے ترقیاتی منصوبوں پر اس سال کام شروع ہوگا ہماری حکومت نے عوام سے جو جو وعدہ کیا تھا سب پر عملدرآمد بھی کیا ہے. انشاءاللہ جلد نئے ضلع کا باقاعدہ افتتاح ہوگا اور وزیراعلیٰ کے استقبال کیلئے تاریخی جلسہ ہوگا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments