سیاست

گوپس یاسین اور داریل تانگیر ضلع کے لئے میں‌نے بھی کردار ادا کیا ہے، قاضی نثار

یاسین(معراج علی عباسی) قائد اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان وکوہستان مولانا قاضی نثار احمد نے کہا ہے کہ گوپس یاسین اور داریل تانگیر کو ضلع بنانے کے لے میں نے اپنے حصے کا کردار ادا کیا ہے۔گوپس یاسین اور داریل تانگیر کے لے وزیراعلی کے ساتھ نہ بات کی بلکہ ہر فورم پر لڑتا رہا اور آپ لوگوں کا حق حاصل کیا ۔انہوں نے کہا کہ غذر سیاحت کے لے سب سے پوٹینشل علاقہ غذر روڑ کی تعمیر وقت کی ضرورت بن چکی ہے۔ علاقے کی تعمیر ترقی اور عوام کی خوشحالی امن کے ساتھ جوڈی ہے ۔امن ہم سب کی مشترکہ ضرورت ہے۔گلگت بلتستان میں امن امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لے حکومت امن معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ہم نے ہمشہ اتحاد بین المسلمین کی بات ہے اور کرتے رہنگے۔مولاناقاضی نثار احمد راجہ عبد الصبور خان کے گھر جاکر ان کی والد اور مولانا عبد الرحیم عرف کراچی مولا  کے والدہ کے  انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کیا ہے۔مولانا قاضی نثار احمد نے اہلسنت برادری کے جانب سے طاؤس کے مقام پر زیر تعمیر زچہ بچہ سینٹر،ہائی سیکنڈری سکول فار گرلز اور مدرسہ بنات کے منصوبے کا جائزہ لیا اور جاری کام کا معائنہ کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button