سیاستچترال

سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر اپر چترال کی خدمت کریں گے، عمائدین اپر چترال

رپورٹ ۔ کریم اللہ   

اپر چترال  کے عمائدین اور مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران، تجار  اور ڈرائیور یونین کے عہدیداروں نے اپر چترال پریس کلب میں ایک اہم  میٹنگ اور بعد میں  پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس  میں پی ٹی آئی اپر چترال کے صدر آفتاب ایم طاہر، تحصیل نائب ناظم اپر چترال فخر الدین ،اے این پی کے رہنما شاہ وزیر لال، صدرپی ٹی آئی یوتھ ونگ اپر چترال کے محمد ہارون، ناظم بونی ٹو  سلامت خان،  سابق امیر جے آئی مستوج سجاع الدین ،پی پی پی اپر چترال اور تحریک حقوق عوام کے انفارمیشن سیکرٹری پرویز لال، تحریک حقوق کے نائب صدر رحمت سلام،ثنا ء اللہ جنرل سیکرٹری جے یو آئی موڑکہو ، سیف الدین امیر جے یو آئی موڑکہو، غلام محمد تحصیل مالیات جماعت اسلامی مستوج ،زار بہار صدر آئی ایس ایف چترال یونیورسٹی، غلام ربانی، شمس الرحمن ، ظہیر الدین بابر، پی ٹی آئی چرون کے جنرل سیکرٹری دیدار ولی میر، محمد رحیم خان سابقہ صدر تجار یونین ، ڈرائیور یونین کے صدر بابو خان شریک ہوئے ۔

اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرکا ء نےوزیر اعظم پاکستان عمران خان، سابق وزیر اعلی پرویز خٹک ، موجودہ وزیر اعلی محمود خان،ایم پی اے  وزیر زادہ اور پی ٹی آئی چترال کی سارے قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ ان سب کی کوششوں اور کاوشوں سے اپر چترال کے عوام کا درینہ مطالبہ یعنی ضلع اپر چترال کا قیام ممکن ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاضرین کا کہنا تھا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام تر قومی ، مذہبی و مسلکی، علاقائی، سیاسی تعصبات سے بالاتر ہو کر کام کریں گے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے منتخب نمائندگان ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن اور ایم پی اے وزیر زادہ پر بھاری زمہ داریاں عاید ہوتی ہے کہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔پی ٹی آئی اپر چترال کے صدر آفتاب ایم طاہر کا کہنا تھا کہ میں موجودہ فورم کے توسط سے وزیر اعلی کے پی محمو د خان سے درخواست کرتے ہیں کہ اپر چترال کے مسائل اور ان کی حل کے سلسلے میں ہمارے منتخب نمائندگان کے ساتھ بھر پور تعاون کی جائے اور اپر چترال کو مثالی ضلع بنانے میں اپنا کردار اداکریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button